پاکستان اور کینیڈا کے درمیان سفارتی رابطہ، امن و استحکام پر تبادلۂ خیال

پیر 27 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار نے کینیڈا کی وزیرِ خارجہ انیتا آنند سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں خطے کی تازہ صورتحال، دوطرفہ تعلقات اور امن و استحکام کے فروغ پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

وزارتِ خارجہ کے ترجمان کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے میں جاری پیش رفت اور امن کے قیام کے لیے جاری سفارتی کوششوں پر گفتگو کی۔

یہ بھی پڑھیں:  امریکا ایران مذاکرات میں ثالثی پاکستان کے لیے قابل فخر، دونوں ممالک کے درمیان چند نکات پر اتفاق ہونا باقی ہے، اسحاق ڈار

اس موقع پر اسحاق ڈار نے پاکستان کے مکالمے اور سفارت کاری کے ذریعے مسائل کے حل کے عزم کا اعادہ کیا۔

گفتگو کے دوران پاکستان اور کینیڈا کے باہمی تعلقات کا بھی جائزہ لیا گیا، جس میں تجارت، زراعت اور دیگر شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر زور دیا گیا۔

مزید پڑھیں: اسحاق ڈار کا کویتی وزیرخارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ، اسلام آباد مذاکرات کے حوالے سے تبادلہ خیال

دونوں وزرائے خارجہ نے اس بات پر اتفاق کیا کہ اعلیٰ سطح کے تبادلوں سے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کا علاقائی امن کے لیے فعال سفارتکاری جاری رکھنے کا اعلان

قومی احتساب بیورو میں بڑے پیمانے پر تبادلے، ڈائریکٹر عمران سہیل کی اسلام آباد تعیناتی

پی ایس ایل کوالیفائر میچ: معمولی قیمت کے ساتھ ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان کردیا گیا

پابندیوں کے باوجود روسی ارب پتی کا تفریحی جہاز آبنائے ہرمز سے بحفاظت گزرنے میں کامیاب

کنڑ یونیورسٹی پر مبینہ حملوں کے دعوے مسترد، پاکستان نے پروپیگنڈا قرار دے دیا

ویڈیو

پاکستانی فلم انڈسٹری کی بحالی کی کوششیں: شاندار ماضی، موجودہ زوال اور پنجاب حکومت کے بڑے فیصلے

خیبرپختونخوا حکومت آئینی ذمہ داریاں پوری نہیں کررہی، وفاق کے ساتھ بہتر تعلقات ہونے چاہییں، سابق گورنر حاجی غلام علی

کیا ایران امریکا مذاکرات بحال ہوں گے؟پاکستانی شہری کیا سوچتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا بلف

ایران، امریکا مذاکرات: اعصاب کی جنگ کون جیتے گا؟

مذاکرات میں پاکستان اتنی دلچسپی کیوں لے رہا ہے؟