امریکا ایران مذاکرات میں ثالثی پاکستان کے لیے قابل فخر، دونوں ممالک کے درمیان چند نکات پر اتفاق ہونا باقی ہے، اسحاق ڈار

جمعہ 17 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات میں صرف چند نکات پر اتفاق ہونا باقی ہے، دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات میں ثالثی کا کردار ادا کرنا پاکستان کے لیے باعث فخر ہے۔

انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں مباحثے کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان ابتدا سے ہی ایران اور امریکا کے تنازعے کے حل کے لیے سفارتی کوششیں کررہا ہے۔

اسحاق ڈار کے مطابق 47 سال بعد ایران اور امریکا مذاکرات میں ثالثی پاکستان کے لیے قابلِ فخر ہے، جبکہ اس تنازعے کے باعث خطے کی معیشت اور تجارت متاثر ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے 2 ارب آبادی کے خطے کی مجموعی معیشت قریباً 4 ٹریلین ہے اور خطے کے ممالک کے درمیان تجارت کا کوئی باقاعدہ نظام موجود نہیں۔

نائب وزیراعظم نے زور دیا کہ جنوبی ایشیا کے ممالک کے درمیان تجارت اور رابطوں کو بڑھانے کے لیے سنجیدہ اور مسلسل کوششوں کی ضرورت ہے، جبکہ پاکستان خطے میں ٹرانس شپمنٹ کے لیے ایک موزوں ملک ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ لبنان میں جنگ بندی کے بعد آبنائے ہرمز کا تجارتی جہازوں کے لیے دوبارہ کھلنا ایک انتہائی خوش آئند پیش رفت ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

حکومت کا 2 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان

وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال کا دعویٰ، کراچی سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے، حقیقت کیا ہے؟

اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، خطے کی صورتحال اور پاک سعودی تعلقات پر تبادلہ خیال

جنوبی وزیرستان:سیکیورٹی فورسز نے خودکش حملہ ناکام بنا دیا، 4 فتنہ الخوارج دہشتگرد ہلاک

مون سون بارشیں جاری، چناب میں درمیانے درجے کے سیلاب اور کئی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ

ویڈیو

وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال کا دعویٰ، کراچی سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے، حقیقت کیا ہے؟

آزاد کشمیر الیکشن: گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی، کس کا پلڑا بھاری؟

پہلا ٹیسٹ: برائن لارا اسٹیڈیم میں ویسٹ انڈیز کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری

کالم / تجزیہ

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار