بیٹی کی شادی شاداب خان سے کیسے طے پائی؟ ثقلین مشتاق نے دلچسپ کہانی سنادی

منگل 28 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 سابق کرکٹر اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ ثقلین مشتاق نے قومی کرکٹر شاداب خان سے اپنی بیٹی کی شادی سے متعلق ایک دلچسپ واقعہ بیان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ یہ رشتہ کس طرح انتہائی سادگی اور اچانک ہی طے پایا۔

ثقلین مشتاق کے مطابق ’میں کراچی میں تھا میری اہلیہ مجھ سے ملنے آئیں اور انہوں نے کہا کہ شاداب کی والدہ نے بیٹی کے لیے رشتے کا پیغام بھیجا ہے تو میں نے حیران ہو کر کہا کہ ایسا نہیں ہو سکتا‘۔

ان کا کہنا تھا کہ میں اسلام آباد واپس آیا تو اگلے دن شاداب کے والدین آ گئے وہ بہت خاندانی لوگ تھے۔ شاداب کی والدہ کو دیکھ کر مجھے اپنی والدہ یاد آ گئیں۔

انہوں نے کہا کہ پھر شاداب کی والدہ نے اپنی انگوٹھی اتار کر انہیں دی جو میری بیٹی کو پہنا دی گئی۔ یوں منگنی ہو گئی اور پھر میں نے گھر پر نکاح پڑھایا اس دن پورے پاکستان میں اس دن لائٹ گئی ہوئی تھی اور اس کے ایک آدھ ہفتے بعد رخصتی ہو گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp