بھارت کی ریاست اڑیسہ کے ضلع کیونجھر میں ایک افسوسناک اور غیر معمولی واقعہ پیش آیا، جہاں ایک قبائلی شخص اپنی مرحوم بہن کی جمع شدہ رقم نکلوانے کے لیے اس کی ہڈیاں ساتھ لے کر بینک پہنچ گیا۔
59 سالہ جیتو منڈا اپنی 62 سالہ بہن کلرا منڈا کی قبر کھود کر ان کی باقیات ایک پلاسٹک تھیلے میں رکھ کر تقریباً 3 کلومیٹر پیدل سفر کرکے بینک پہنچا اور باہر رکھ کر 20 ہزار روپے کی رقم جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔
A tribal man in Odisha, India, dug up his dead sister’s grave & carried her skeleton to bank to withdraw Rs20,000 ($200) from her account, as bank insisted the presence of account holder in person. Nothing surprises in India under the Hindutva rule! pic.twitter.com/egiINRer31
— Ashok Swain (@ashoswai) April 28, 2026
ذرائع کے مطابق کلرا منڈا 26 جنوری کو وفات پا گئی تھیں۔ ان کا کوئی نامزد وارث موجود نہیں تھا، جس کے باعث بینک نے رقم جاری کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اکاؤنٹ ہولڈر کی موجودگی یا قانونی وراثتی دستاویزات ضروری ہیں۔
جیتو منڈا نے بتایا کہ ’میں نے کئی مرتبہ بینک کو بتایا کہ میری بہن فوت ہو چکی ہے لیکن میری بات نہیں سنی گئی اس لیے میں نے اس کی قبر کھود کر اس کا ڈھانچہ بطور ثبوت پیش کیا‘۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی کروڑ پتی شکاری افریقہ میں ہاتھیوں کے حملے میں ہلاک
واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی، صورتحال کو قابو میں کیا اور جیتو منڈا کو سمجھایا کہ وہ تحصیل دفتر سے قانونی وراثتی سرٹیفکیٹ حاصل کرے تاکہ رقم نکلوائی جا سکے۔ پولیس نے بعد ازاں انسانی باقیات کو دوبارہ دفن کر دیا۔
پولیس کے مطابق جیتو منڈا ناخواندہ ہے اور اسے قانونی عمل کی سمجھ نہیں تھی جبکہ بینک اہلکاروں کی جانب سے بھی مناسب رہنمائی فراہم نہیں کی گئی۔
ضلعی انتظامیہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ہے اور بینک کو ہدایت دی گئی ہے کہ قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد فوری طور پر رقم جاری کی جائے۔













