عازمین حج کے مدینہ منورہ پہنچنے کا عمل جاری: ریاض الجنہ کی زیارت، نسک کارڈ کی فراہمی

منگل 28 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عازمین حج کی سہولت، رہائش اور انتظامی امور پر سردار محمد یوسف کی زیر صدارت حج انتظامات کے جائزہ اجلاس میں پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جس میں بتایا گیا کہ سرکاری اسکیم کے تحت عازمین کی بڑی تعداد مدینہ منورہ پہنچ چکی ہے جبکہ ان کی سہولت کے لیے تمام ضروری انتظامات مکمل کیے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا بھر سمیت پاکستان سے بھی عازمین حج کا سعودی عرب پہنچنے کا سلسلہ جاری، گرمی سے بچاؤ کے لیے خاص ہدایات

اجلاس میں عازمین حج کی سہولت، رہائش، نقل و حمل اور طبی سہولیات سمیت مختلف امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں سیکریٹری مذہبی امور ابرار احمد مرزا، ایڈیشنل سیکریٹری ڈاکٹر ساجد محمود چوہان اور جوائنٹ سیکریٹری حج محمد بخش سانگی نے بریفنگ دی۔

مکہ مکرمہ سے زوم کے ذریعے چیف کوآرڈینیٹر مکہ ڈاکٹر مرزا علی محسود، کوآرڈینیٹر مکہ ذوالفقار خان اور حج ڈائریکٹرز مکہ و مدینہ منورہ نے بھی اجلاس میں شرکت کی اور زمینی صورتحال سے آگاہ کیا۔

مزید پڑھیے: پاکستان علما کونسل اور دارالافتا پاکستان کی جانب سے حجاج و عمرہ زائرین کے لیے ضابطہ اخلاق جاری

حج ڈائریکٹر مدینہ کی بریفنگ کے مطابق منگل 28 اپریل تک 20 ہزار سے زائد سرکاری عازمین مدینہ منورہ پہنچ چکے ہیں جبکہ تمام عازمین کو نسک کارڈ کی فراہمی بھی یقینی بنائی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اب تک تقریباً 11 ہزار سرکاری عازمین کو ریاض الجنہ کی زیارت بھی کروائی جا چکی ہے۔

ڈائریکٹر حج مکہ نے مزید بتایا کہ حرم ٹرانسپورٹ کے لیے 5 بس اڈے مختص کیے گئے ہیں تاکہ عازمین کو آمد و رفت میں کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

پاکستان حج میڈیکل مشن کے سربراہ کرنل ڈاکٹر توقیر نے اجلاس میں بتایا کہ مدینہ منورہ میں ایک اسپتال اور 3 ڈسپنسریاں فعال ہیں جبکہ مکہ مکرمہ میں عازمین کی تعداد کے مطابق 5 ڈسپنسریاں قائم کی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں: جرمانے، ملک بدری اور 10 سال پابندی، حج قوانین کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا اعلان

انہوں نے بتایا کہ پاکستان سے ادویات کی ترسیل مکمل کر لی گئی ہے تاکہ عازمین کو بروقت طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

وفاقی وزیر سردار محمد یوسف نے ہدایت کی کہ عازمین حج کی آسائش کا مکمل خیال رکھا جائے اور کسی بھی شکایت کی صورت میں فوری ازالہ یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ خدام الحجاج عازمین کی رہنمائی کے لیے ہر وقت مستعد رہیں۔

یہ بھی پڑھیے: عازمینِ حج کے لیے بڑا ریلیف، تمام مراحل ایک ہی دن میں مکمل کرنے کا فیصلہ

سردار محمد یوسف نے مزید کہا کہ عازمین حج سعودی عرب میں قیام کے دوران تمام قوانین کی مکمل پابندی کریں اور ملکی وقار کو ہر صورت مقدم رکھیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹیکس اصلاحات میں شفافیت کے لیے تھرڈ پارٹی آڈٹ یقینی بنایا جائے: شہباز شریف

’آخر مزید کتنے بچوں کی جانیں جائیں گی؟‘، پمز میں 14 نومولود بچوں کی ہلاکت پر شوبز شخصیات پھٹ پڑیں

یورپ کے معمر ترین حکمران شاہ ہارالڈ پنجم انتقال کرگئے، نیا بادشاہ کون ہوگا؟

’روز 1300 بچے مر رہے ہیں، اگلے بچے کو مرنے سے بچائیں‘، وزیر صحت کا قومی اسمبلی میں جذباتی خطاب

کیرولین لیویٹ کا وائٹ ہاؤس میں آخری دن بچوں کے نام، بریفنگ روم میں جذباتی لمحات

ویڈیو

دفاعی تعاون کے بعد پاک سعودی اقتصادی و زرعی شراکت داری مضبوط بنانے پر اتفاق، ٹیکنالوجی، پانی اور زرعی تجارت میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ

پمز آتشزدگی: جدید فائر سیفٹی نظام ہوتا تو اتنا بڑا سانحہ نہ ہوتا

بیرسٹر سیف کا عمران خان سے رابطہ بحال، علی امین گنڈاپور عرصے بعد متحرک ہوگئے، سہیل آفریدی سے بھی دوریاں ختم

کالم / تجزیہ

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ