جرمانے، ملک بدری اور 10 سال پابندی، حج قوانین کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا اعلان

بدھ 15 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی وزارت داخلہ نے حج پرمٹ کے بغیر حج ادا کرنے والے غیر ملکیوں کے خلاف سخت سزاؤں اور جرمانوں کا اعلان کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ حج کے دوران قواعد کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:حج 2026 کے لیے پروازوں کا شیڈول جاری کردیا گیا

سعودی وزارت داخلہ کے مطابق ایسے تمام اقامہ ہولڈرز اور غیر ملکی شہری جو غیر قانونی طور پر مکہ مکرمہ میں داخل ہوں گے، وہاں قیام کریں گے یا ایام حج کے دوران پکڑے جائیں گے، ان پر 20 ہزار ریال سے ایک لاکھ ریال تک جرمانہ عائد کیا جائے گا، جبکہ ان افراد کو ملک بدر کرنے کے ساتھ ساتھ 10 سال کے لیے سعودی عرب میں داخلے پر پابندی بھی ہوگی۔

وزارت داخلہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حج کی سیکیورٹی اور امن و سلامتی کے پیش نظر یہ اقدامات ناگزیر ہیں اور حج انتظامات کے دوران حجاج کرام کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:حج 2026: مثالی انتظامات یقینی بنائے جائیں، عازمین کی تربیت کا پہلا مرحلہ مکمل

مزید کہا گیا ہے کہ مقامی سعودی شہریوں کو بھی خبردار کیا گیا ہے کہ وہ غیر قانونی طور پر کسی کو سہولت فراہم کرنے سے باز رہیں، بصورت دیگر ان کے خلاف بھی بھاری جرمانے اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی