’اگر ہم نہ ہوتے تو آپ فرانسیسی بول رہے ہوتے‘ کنگ چارلس کا ٹرمپ پر طنز

بدھ 29 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برطانیہ کے بادشاہ کنگ چارلس سوم نے امریکی کانگریس اپنے حالیہ خطاب کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایک بیان پر مزاحیہ و طنزیہ انداز میں ردعمل دیتے ہوئے حاضرین سے خوب داد سمیٹی۔

مزید پڑھیں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ماضی میں کب مسلح حملوں اور دھمکیوں کا سامنا رہا؟

بادشاہ نے کہا کہ جناب صدر، آپ نے حال ہی میں کہا تھا کہ اگر امریکا نہ ہوتا تو یورپی ممالک آج جرمن بول رہے ہوتے۔ کیا میں یہ کہنے کی جسارت کر سکتا ہوں کہ اگر ہم نہ ہوتے تو آپ فرانسیسی بول رہے ہوتے؟

کنگ چارلس کے اس جملے پر اجلاس میں قہقہے گونج اٹھے اور اسے خطاب کا ایک دلچسپ اور یادگار لمحہ قرار دیا گیا۔

مزید پڑھیں: ‘میری والدہ کو نوجوان شاہ چارلس پر کرش تھا،’ ٹرمپ کے انکشاف پر شاہ برطانیہ بھی ہنس پڑے

یہ بات انہوں نے امریکا اور برطانیہ کے تاریخی تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہی، جہاں دونوں ممالک نے مختلف جنگوں اور عالمی چیلنجز میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp