امریکی امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (ICE) نے دو مختلف واقعات میں بھارتی شہریوں سے متعلق قانونی کارروائیوں کی تفصیلات جاری کی ہیں جن میں منشیات کی اسمگلنگ اور تشدد کے الزامات شامل ہیں۔
ICE کے مطابق 16 اپریل کو اس کے اہلکاروں نے ڈووال کاؤنٹی پری ٹرائل ڈیٹینشن فیسیلٹی میں دیپک کمار گھیلانی سے ملاقات کی جو امریکا میں غیر قانونی طور پر مقیم تھا۔
ICE encountered Dipakkumar Ghelani, an Indian national illegally present in the United States, at the Duval County Pre-Trial Detention Facility April 16.
🔎One of ICE’s 287(g) law enforcement partners, the Florida Highway Patrol, arrested Ghelani on a felony warrant for… pic.twitter.com/awJ5gB2ZX3
— U.S. Immigration and Customs Enforcement (@ICEgov) April 29, 2026
حکام کے مطابق گھیلانی کو فلوریڈا ہائی وے پیٹرول نے 287(g) پروگرام کے تحت اس وقت گرفتار کیا جب وہ منشیات کی اسمگلنگ سے متعلق ایک سنگین مقدمے میں مطلوب تھا۔ اس کیس میں منشیات کی مجموعی مالیت کا تخمینہ 13 ملین ڈالر سے زائد بتایا گیا ہے۔
ایک اور واقعے میں 24 سالہ بھارتی شہری اتھرویہ ویاس پر الزام ہے کہ اس نے 18 اپریل کو سان انتونیو کے ایک پارک میں ایک خاتون اور ان کی تین سالہ بیٹی پر مبینہ حملہ کیا۔
Atharva Vyas, a 24-year-old Indian illegal alien, allegedly violently assaulted a mother named Gabriella Perez and her three-year-old daughter in a San Antonio park April 18.
Vyas allegedly even bit the toddler and knocked out two of her teeth.
ICE lodged a detainer with local… pic.twitter.com/p1AknhJyYI
— U.S. Immigration and Customs Enforcement (@ICEgov) April 28, 2026
حکام کے مطابق واقعے میں بچے کو نقصان پہنچنے کا بھی الزام شامل ہے اور مقامی پولیس کے مطابق تفتیش جاری ہے۔
ICE نے مقامی قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ایک ڈیٹینر جاری کیا ہے جس میں درخواست کی گئی ہے کہ قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد ملزم کو امیگریشن حکام کے حوالے کیا جائے۔














