سام سنگ نے گلیکسی زیڈ فولڈ 8 کے مزید 10 لاکھ یونٹس تیار کرنے کا فیصلہ کرلیا

پیر 10 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سام سنگ نے نئے فولڈ ایبل فونز کی ریکارڈ طلب کے باعث گلیکسی زیڈ فولڈ 8 کی پیداوار میں مزید 10 لاکھ یونٹس کا اضافہ کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی برآمدی پابندیوں کا الٹا اثر، سام سنگ سمیت جنوبی کورین کمپنیوں کا رخ چینی چِپ آلات کی جانب

رپورٹ کے مطابق سام سنگ کے نئے فولڈ ایبل فونز گلیکسی زیڈ فلپ 8، زیڈ فولڈ 8 اور زیڈ فولڈ 8 الٹرا کی عالمی پیشگی بکنگ 50 لاکھ تک پہنچنے کا امکان ہے، جو کمپنی کے سابقہ تمام ریکارڈز سے زیادہ ہے۔

گلیکسی زیڈ فولڈ 8 کی نئی باڈی اور چوڑی اسکرین کو اس غیر معمولی طلب کی بڑی وجہ قرار دیا جارہا ہے۔ فون کی بیرونی اسکرین عمودی ویڈیوز کے لیے 10:16 تناسب جبکہ کھولنے پر مرکزی اسکرین 4:3 تناسب رکھتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا سام سنگ کا نیا گلیکسی زیڈ فولڈ 8 فولڈ ایبل فونز کی دنیا بدلنے جا رہا ہے؟

رپورٹ کے مطابق زیڈ فولڈ 8 کی پیشگی بکنگ سام سنگ کے مجموعی فولڈ ایبل فونز کی بکنگ کا تقریباً 59 فیصد ہے، جبکہ گزشتہ ماڈل زیڈ فولڈ 7 کے مقابلے میں اس کی پیشگی بکنگ میں 30 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp