القادر ٹرسٹ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف اپیلیں سماعت کے لیے مقرر

بدھ 29 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

190 ملین پاؤنڈ نیب کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو سزا کے خلاف اپیلیں سماعت کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں مقرر کردی گئی ہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف کل اس کیس کی سماعت کریں گے۔

رجسٹرار آفس کی جانب سے دونوں درخواستوں کو باقاعدہ سماعت کے لیے مقرر کرتے ہوئے کاز لسٹ جاری کردی گئی ہے۔ اس سے قبل یہ کیس 22 اپریل کو سماعت کے لیے مقرر تھا۔

دوسری جانب عمران خان کے وکیل خالد یوسف چوہدری نے کہا ہے کہ القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کو سزا کے خلاف اپیل پر سماعت کل دوپہر 12 بجے اسلام آباد ہائیکورٹ کے کمرہ عدالت نمبر ایک میں 2 رکنی بینچ کے سامنے مقرر ہے۔

وکیل کے مطابق اس کیس میں اب تک 18 سماعتیں ہو چکی ہیں تاہم ضمانت کی درخواست پر تاحال باقاعدہ سماعت نہیں ہو سکی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘