غیر قانونی کرنسی کاروبار کے خلاف بڑی کارروائی، ایف آئی اے کراچی کا ایکشن، ملزم گرفتار

جمعرات 30 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے کارپوریٹ کرائم سرکل نے غیر قانونی غیر ملکی کرنسی کے کاروبار کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ کارروائی ڈائریکٹر کراچی زون کی ہدایات اور ڈپٹی ڈائریکٹر سی سی سی کی نگرانی میں عمل میں لائی گئی۔

ایف آئی اے کی کارروائی، پاکستانیوں کو غیرقانونی طریقے سے لیبیا بھیجنے والا انسانی اسمگلر گرفتار

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ٹیم نے کراچی کے علاقے ایٹریئم ٹریفک سگنل، بینک الفلاح کے قریب چھاپہ مار کارروائی کے دوران ملزم عبدالقیوم ولد عبدالغفور کو حراست میں لیا۔ ملزم پر الزام ہے کہ وہ غیر قانونی طور پر ایرانی اور دیگر غیر ملکی کرنسی کی خرید و فروخت میں ملوث تھا۔

کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے تقریباً 7 ارب ایرانی ریال اور ایک موبائل فون برآمد کیا گیا، جس سے غیر قانونی کرنسی لین دین کے اہم شواہد بھی حاصل ہوئے ہیں۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے بلیک مارکیٹ میں کرنسی کے غیر قانونی کاروبار کا اعتراف بھی کیا ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم روزانہ کی بنیاد پر بڑی مالیت کے غیر قانونی مالی لین دین میں ملوث رہا ہے۔ گرفتار ملزم کو برآمد شدہ کرنسی اور شواہد سمیت ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل تھانے منتقل کر دیا گیا ہے جہاں مزید تفتیش جاری ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا جا رہا ہے جبکہ اس نیٹ ورک میں ملوث دیگر عناصر کی گرفتاری کے لیے بھی کارروائیاں جاری ہیں۔

ایف آئی اے نے واضح کیا ہے کہ غیر قانونی کرنسی کے کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن مزید سخت کیا جا رہا ہے تاکہ ملک میں مالیاتی نظام کو غیر قانونی سرگرمیوں سے محفوظ رکھا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاک چین دوستی علاقائی امن، ترقی اور عالمی استحکام کے لیے ناگزیر ہے، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈارکا قومی اسمبلی میں خطاب

پاک چین سفارتی تعلقات کے 75 برس، چینی پارلیمانی وفد اسلام آباد پہنچ گیا

پاک چین دوستی کے 75 برس، قومی اسمبلی میں تاریخی قرارداد منظور،تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

پاکستان کو بنگلہ دیش کے ہاتھوں مسلسل شکست، ’کرکٹ کا حشر ہاکی سے بھی برا کردیا گیا ہے‘

پاک چین دوستی کی 75 سالہ تقریب، وفاقی وزرا کا لازوال تعلقات کے عزم کا اعادہ

ویڈیو

مجھے ستارہ امتیاز کسی مخصوص شوٹ پر نہیں مجموعی کام کے اعتراف میں ملا، عرفان احسن کا ’حاسدین‘ کو جواب

خیبر پختونخوا: پی ٹی آئی کے 13 سالہ اقتدار کے بارے میں لوگوں کی رائے کیا ہے؟

انمول پنکی نے کن شخصیات کے خلاف بیانات دیے؟ وکیل نے ملاقات کی تفصیلات بتا دیں

کالم / تجزیہ

کامیابی کی سب سے بڑی غلط فہمی

سندھ طاس: ثالثی عدالت کے فیصلے کے بعد کیا ہو گا؟

وزیر آغا‘ ایک عہد جو مکالمہ بن گیا