اپنا گھر پروگرام شروع، کم آمدنی والوں کے لیے آسان اقساط پر گھروں کی سہولت، وزیراعظم کا بڑا اعلان

جمعرات 30 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف نے ’اپنا گھر پروگرام‘ کے تحت کم و متوسط آمدنی والے افراد کے لیے بڑے ہاؤسنگ پیکیج کا آغاز کر دیا ہے، جس کے تحت آسان اقساط پر گھروں کی خریداری کے لیے اربوں روپے کی فنانسنگ فراہم کی جائے گی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ’اپنا گھر پروگرام‘ کے تحت ایک بڑے ہاؤسنگ پیکیج کا افتتاح کر دیا، جس کا مقصد ملک میں بے گھر اور کم آمدنی والے افراد کو اپنی چھت فراہم کرنا ہے۔ افتتاحی تقریب میں مختلف بینکوں کی جانب سے اہل افراد میں قرض کے چیک بھی تقسیم کیے گئے۔

اس اسکیم کے تحت شہریوں کو گھر کی خریداری کے لیے 25 لاکھ سے ایک کروڑ روپے تک کے قرضے 20 سال کی مدت کے لیے فراہم کیے جائیں گے۔ حکومتی تفصیلات کے مطابق 25 لاکھ روپے کے قرض پر ماہانہ قسط 16 ہزار 999 روپے، 50 لاکھ پر 32 ہزار 997 روپے، 75 لاکھ پر 49 ہزار 497 روپے جبکہ ایک کروڑ روپے کے قرض پر ماہانہ قسط 65 ہزار 996 روپے مقرر کی گئی ہے۔

اسکیم کے تحت قرض حاصل کرنے کے لیے قومی شناختی کارڈ کا حامل ہونا اور پہلے سے کسی مالی ادارے کا مقروض نہ ہونا لازمی شرط قرار دی گئی ہے۔ قرض کی رقم سے 10 مرلہ تک کا پلاٹ یا تیار شدہ گھر خریدا جا سکے گا، جبکہ مجموعی لاگت کا 90 فیصد حکومتی فنانسنگ اور 10 فیصد درخواست گزار کو خود فراہم کرنا ہوگا۔

یہ قرض اسلامی و کمرشل بینکوں، مائیکرو فنانس بینکوں اور ہاؤس بلڈنگ فنانس کمپنی کے ذریعے حاصل کیا جا سکے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف کا خطاب

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی 24 کروڑ آبادی میں بڑی تعداد ایسے افراد کی ہے جو اپنی ذاتی چھت سے محروم ہیں۔ ان کے بقول “بہت سے لوگوں کے لیے نیلا آسمان چھت اور زمین فرش کا کام دیتی ہے”، اس لیے انہیں گھر فراہم کرنا ایک مقدس فریضہ ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ یہ اسکیم کسی ایک علاقے تک محدود نہیں بلکہ اسلام آباد سمیت تمام صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں نافذ کی جائے گی۔

وزیراعظم کے مطابق پہلے سال میں 50 ہزار گھروں کی تعمیر کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جس کے لیے 321 ارب روپے کی فنانسنگ مختص کی گئی ہے، جبکہ آئندہ چار برسوں میں مجموعی طور پر 5 لاکھ گھروں کی تعمیر کا منصوبہ ہے، جس کے لیے 3.2 کھرب روپے فراہم کیے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس اسکیم کے تحت 5، 7 اور 10 مرلے تک کے گھروں کی تعمیر ممکن ہوگی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اعلان کیا کہ آئندہ بجٹ میں مزید بڑے فلاحی منصوبے متعارف کرائے جائیں گے تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف سماعت کے لیے بڑا بینچ ضروری نہیں، وفاقی آئینی عدالت

سعودی عرب میں نایاب ریم غزال کی جنگلی ماحول میں افزائشِ نسل دوبارہ شروع

پاکستان کی کامیاب سفارتکاری دنیا بھر میں تسلیم، مسئلہ کشمیر ہماری خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے، رانا قاسم نون

معروف اداکارہ محض 35 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں

پاکستان اور برطانیہ میں اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق، اصلاحات اور علاقائی استحکام پر تفصیلی تبادلۂ خیال

ویڈیو

امریکا اور ایران کے درمیان معاملات طے، بلوچستان کے کاروبار پر اس کے کیا اثرات ہوں گے؟

خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کے بڑھتے اندرونی اختلافات سے پشاور کے عوام پریشان

ایران امریکا فریم ورک معاہدہ کیا ہے اور آئندہ ہونے والے تکنیکی مذاکرات میں کیا طے ہو گا؟

کالم / تجزیہ

امن معاہدہ اور پاکستان

پنجاب کا حق، ایتھے رکھ

سرحدوں سے ماورا یاری: سید بابر علی اور ہرچرن سنگھ