ٹیکس قوانین میں تصوراتی آمدن کا اصول زیر بحث، فیصلہ محفوظ

جمعرات 30 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی آئینی عدالت نے انکم ٹیکس آرڈیننس کی دفعہ 7 ای سے متعلق اہم آئینی مقدمے میں فیصلہ محفوظ کر لیا ہے، جس میں تصوراتی آمدن پر ٹیکس کی آئینی حیثیت کو چیلنج کیا گیا تھا۔

چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، جہاں فریقین کی جانب سے تفصیلی دلائل پیش کیے گئے۔

سماعت کے دوران وفاقی حکومت نے مؤقف اختیار کیا کہ دفعہ 7 ای غیر منقولہ جائیداد پر عائد ایک بالواسطہ ٹیکس ہے جو پارلیمنٹ کے آئینی اختیار کے تحت مکمل طور پر جائز ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا سے آمدنی پر عائد ٹیکس کی شرح کیا ہوگی؟

وفاق نے مزید استدلال کیا کہ تصوراتی آمدن کا اصول ٹیکس قوانین میں ایک تسلیم شدہ قانونی فکشن ہے، جسے ماضی میں بھی عدالتی نظائر میں قبول کیا جا چکا ہے۔

اس کے برعکس درخواست گزاروں نے اس شق کو آئین کے آرٹیکل 25 کے منافی قرار دیتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ یہ قانون مساوات کے اصول کی خلاف ورزی کرتا ہے۔

سماعت کے دوران عدالت کے روبرو لاہور ہائیکورٹ اور سندھ ہائیکورٹ کے متعلقہ فیصلوں کا حوالہ بھی دیا گیا، جبکہ عدالتی نظائر کی قانونی حیثیت پر بھی فریقین نے اپنے اپنے دلائل پیش کیے۔

مزید پڑھیں: زرعی آمدن پر انکم ٹیکس لگانے سے کتنے ارب روپے جمع کیے جاسکتے ہیں؟

بینچ کی تشکیل پر اٹھائے گئے اعتراضات کو بھی مسترد کیے جانے کا مؤقف عدالت میں رکھا گیا۔

دلائل مکمل ہونے کے بعد وفاقی آئینی عدالت نے اس اہم آئینی و مالیاتی نوعیت کے مقدمے کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp