بارڈر گارڈ بنگلہ دیش (بی جی بی) نے کومیلا سرحد پر اسمگلنگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک کروڑ 14 لاکھ ٹکا سے زائد مالیت کی بھارتی ساڑھیاں اور تھری پیس سوٹ ضبط کر لیے۔
بی جی بی کی جانب سے جمعرات کو جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق یہ کارروائی ہمت پور کے سرحدی علاقے میں اسمگلنگ اور سرحد پار جرائم کی روک تھام کے سلسلے میں کی گئی۔
کومیلا بٹالین کی ایک گشتی ٹیم نے رات گئے آپریشن کے دوران بڑی مقدار میں بھارتی ساڑھیاں اور تھری پیس ملبوسات برآمد کیے۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش میں کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں غیرملکی اسلحہ اور منشیات برآمد
اس دوران ایک لاوارث گاڑی بھی تحویل میں لی گئی۔ برآمد شدہ سامان کے حوالے سے کوئی دعویدار سامنے نہیں آیا۔
حکام کے مطابق ضبط شدہ اشیا کی مجموعی مالیت تقریباً 1 کروڑ 14 لاکھ 40 ہزار ٹکا ہے۔
برآمد شدہ سامان قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے کسٹمز حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: بنگلہ دیش جدید اور مضبوط کوسٹ گارڈ کی تشکیل کے لیے پُرعزم ہے، وزیر داخلہ
کومیلا بٹالین کے کمانڈنگ آفیسر لیفٹیننٹ کرنل میر علی اعجاز نے کہا کہ بی جی بی اپنے دائرہ اختیار میں اسمگلنگ اور سرحد پار جرائم کے خاتمے کے لیے باقاعدگی سے کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔
’مستقبل میں بھی ایسے آپریشنز جاری رہیں گے تاکہ سرحدی سیکیورٹی کو یقینی بنایا جا سکے۔‘













