پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کو اسرائیلی افواج کی حراست سے رہا کر دیا گیا ہے۔ انہیں دیگر انسانی امدادی کارکنوں کے ہمراہ گلوبل سومود فلوٹیلا پر غیر قانونی طور پر حراست میں لیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: سابق سینیٹر مشتاق احمد نے نئی سیاسی پارٹی لانچ کردی، نام بھی سامنے آگیا
نائب وزیراعظم نے ایکس پر جاری بیان میں یونان کی حکام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کریٹ میں مشتاق احمد خان کی سہولت کاری میں اہم کردار ادا کیا۔
انہوں نے بتایا کہ ترکی کی حکومت نے بھی ان کی استنبول منتقلی میں کلیدی کردار ادا کیا جہاں سے وہ پاکستان واپس آئیں گے۔ اس موقع پر ایتھنز میں پاکستانی سفارتخانے کی معاونت کو بھی سراہا گیا۔
Alhamdolillah, I am pleased to share that former Senator Mushtaq Ahmad Khan, who was unlawfully detained by Israeli occupying forces along with other humanitarian workers aboard the Global Sumud Flotilla, has been released.
I thank the Hellenic authorities for facilitating…
— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) May 1, 2026
وزیر خارجہ نے انسانی امدادی کارکنوں کی غیر قانونی حراست اور غزہ کے محصور عوام کے لیے امداد کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کی شدید مذمت کی۔
مزید پڑھیے: بھارت میں مسلم خاتون کا نقاب نوچنے کے واقعے پر سینیٹر مشتاق احمد کا ردعمل
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان فلسطینی عوام کی حمایت جاری رکھے گا اور ہر سطح پر ان کے ساتھ کھڑا رہے گا۔














