آزاد کشمیر میں عشرہ یکجہتی پاک فوج منانے کا اعلان

جمعہ 1 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آزاد جموں و کشمیر حکومت نے یکم مئی 2026 سے 10 مئی 2026 تک ’یکجہتی پاک فوج‘ کے ایام پورے جوش و جذبے کے ساتھ منانے کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی عدالت کی جانب سے آسیہ اندرابی کو عمر قید کی سزا، وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی مذمت

وزیر اطلاعات، مذہبی امور و اوقاف چوہدری محمد رفیق نیئر کے مطابق یہ فیصلہ وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی خصوصی ہدایت پر کیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق ان دس دنوں کے دوران پورے آزاد کشمیر میں پاکستان کا سبز ہلالی پرچم لہرایا جائے گا اور مختلف اضلاع، تحصیلوں اور قصبوں میں ریلیاں، سیمینارز اور دعائیہ تقریبات منعقد کی جائیں گی۔

ان تقریبات میں پاک فوج کی قربانیوں، پیشہ ورانہ مہارت اور ملک کے دفاع میں تاریخی کردار کو خراجِ تحسین پیش کیا جائے گا۔

مزید پڑھیے: حکومت آزاد کشمیر کا وفاقی حکومت کے کفایت شعاری اقدامات کو اپنانے کا فیصلہ

وزیر اطلاعات نے کہا کہ کشمیری عوام اپنی بہادر افواج پاکستان کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے ہمیشہ ملک کے دفاع میں بے مثال قربانیاں دی ہیں اور ہر آزمائش میں دشمن کے عزائم کو ناکام بنایا ہے۔

مزید پڑھیں: اربوں روپے کا آپٹیکل فائبر منصوبہ، وزیراعظم آزاد کشمیر نے عوام کو خوشخبری سنا دی

انہوں نے کہا کہ افواجِ پاکستان اور کشمیری عوام کے درمیان رشتہ مضبوط، لازوال اور ناقابلِ تسخیر ہے جبکہ آزاد کشمیر کے عوام ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑے رہے ہیں اور آئندہ بھی قومی سلامتی، استحکام اور کشمیر کی آزادی کے لیے پاک فوج کے شانہ بشانہ رہیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایئرفورس کے بہادرگروپ کیپٹن خاتون کو اغوا سے بچاتے ہوئے شہید، عوام کا زبردست خراج تحسین

وینزویلا میں تباہ کن زلزلوں سے ہلاکتوں کی تعداد 3 ہزار تک پہنچ گئی، امدادی کارروائیاں اختتامی مرحلے میں داخل

ماہرنگ لانگو کے والد کی قبر پر کالعدم بی ایل اے کا پرچم لہرانے کی ویڈیو وائرل، اصل چہرہ بے نقاب

بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کا جنوبی وزیرستان میں کواڈ کاپٹر حملہ، 3 بچیاں جاں بحق

کالعدم ایکشن کمیٹی کے دہشتگردوں کا تاجر اور اس کے کزن پر وحشیانہ تشدد، نیم مردہ حالت میں چھوڑ کر فرار

ویڈیو

پاکستان اور ترکیہ معاشی شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جائیں گے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار

’بھارت نے پانی روکا تو پاکستان بھارت کی لائف لائن بند کر دے گا‘

’مریم کی دستک‘ ایپ کیا ہے اور اس کے ساتھ کتنے ادارے منسلک ہیں؟

کالم / تجزیہ

ریڈیو کا روشن باب: بھائی لال اور اوم پرکاش

بریسٹ کینسر: خوف نہیں، آگاہی کی ضرورت

بھارتی آبی دہشتگردی کا پاکستان کیسے جواب دے؟