پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم، نواز شریف نے ن لیگ آزاد کشمیر کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس مظفرآباد میں طلب کرلیا

ہفتہ 2 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیراعظم نواز شریف نے آزاد جموں و کشمیر میں آئندہ عام انتخابات کے لیے جماعتی ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس آئندہ ہفتے مظفرآباد میں طلب کرلیا۔

صدر مسلم لیگ ن نواز شریف نے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس 6 اور 7 مئی کو مظفرآباد میں طلب کیا ہے۔

صدر پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر شاہ غلام قادر اور سیکریٹری جنرل چوہدری طارق فاروق نے بھی آئندہ ہفتے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس بلائے جانے کی تصدیق کی ہے۔

نواز شریف گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے آئندہ عام انتخابات سے قبل متحرک ہو چکے ہیں، اور وہ ٹکٹوں کی تقسیم میں خود دلچسپی لے رہے ہیں، جبکہ پارلیمانی بورڈ کی سربراہی بھی نواز شریف کے پاس ہی ہے۔

آزاد کشمیر میں آئندہ عام انتخابات میں جولائی میں ہوں گے، جبکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے شیڈول کا باضابطہ اعلان رواں ماہ متوقع ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایئرفورس کے بہادرگروپ کیپٹن خاتون کو اغوا سے بچاتے ہوئے شہید، عوام کا زبردست خراج تحسین

وینزویلا میں تباہ کن زلزلوں سے ہلاکتوں کی تعداد 3 ہزار تک پہنچ گئی، امدادی کارروائیاں اختتامی مرحلے میں داخل

ماہرنگ لانگو کے والد کی قبر پر کالعدم بی ایل اے کا پرچم لہرانے کی ویڈیو وائرل، اصل چہرہ بے نقاب

بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کا جنوبی وزیرستان میں کواڈ کاپٹر حملہ، 3 بچیاں جاں بحق

کالعدم ایکشن کمیٹی کے دہشتگردوں کا تاجر اور اس کے کزن پر وحشیانہ تشدد، نیم مردہ حالت میں چھوڑ کر فرار

ویڈیو

پاکستان اور ترکیہ معاشی شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جائیں گے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار

’بھارت نے پانی روکا تو پاکستان بھارت کی لائف لائن بند کر دے گا‘

’مریم کی دستک‘ ایپ کیا ہے اور اس کے ساتھ کتنے ادارے منسلک ہیں؟

کالم / تجزیہ

ریڈیو کا روشن باب: بھائی لال اور اوم پرکاش

بریسٹ کینسر: خوف نہیں، آگاہی کی ضرورت

بھارتی آبی دہشتگردی کا پاکستان کیسے جواب دے؟