آبنائے ہرمز کی بندش: کویت کی تیل برآمدات 35 سال میں پہلی بار صفر

اتوار 3 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

خلیجی ملک کویت نے گزشتہ ماہ ایک غیر معمولی صورتحال کا سامنا کیا جب اس کی تیل برآمدات 35 سال میں پہلی بار مکمل طور پر رک گئیں۔ ماہرین کے مطابق اس کی بنیادی وجہ آبنائے ہرمز کی بندش ہے، جو کویت کی تیل ترسیل کا واحد راستہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آئل ٹینکر پر قزاقوں کا قبضہ، یرغمال عملے میں 11 پاکستانی بھی شامل

روسی میڈیا کے مطابق کویت نے اپریل 2026 میں خام تیل کی ایک بھی بیرل برآمد نہیں کی، جو 1991 کی خلیجی جنگ کے بعد پہلی بار ہوا ہے۔ شپنگ مانیٹرنگ ڈیٹا کے مطابق اگرچہ کویت میں تیل کی پیداوار جاری رہی، تاہم برآمدات مکمل طور پر معطل رہیں۔

حکام کے مطابق 17 اپریل کو کویت پٹرولیم کارپوریشن نے ’فورس میجر‘ کا اعلان کرتے ہوئے برآمدات روک دیں، کیونکہ آبنائے ہرمز سے جہازوں کی آمدورفت مؤثر طور پر بند ہو گئی تھی۔ یہ آبی گزرگاہ دنیا کی اہم ترین توانائی راہداریوں میں شمار ہوتی ہے۔

کویت، جو امریکا کا قریبی اتحادی اور خطے میں ایک اہم لاجسٹک مرکز ہے، روزانہ تقریباً 27 لاکھ بیرل تیل پیدا کرتا تھا، جس میں سے لگ بھگ 18 لاکھ 50 ہزار بیرل برآمد کیے جاتے تھے۔ ان برآمدات کا بڑا حصہ ایشیائی ممالک، خصوصاً چین، بھارت اور جنوبی کوریا کو جاتا تھا۔

رپورٹس کے مطابق مئی 2026 کے آغاز تک کویت کی تیل پیداوار کم ہو کر تقریباً 12 لاکھ بیرل یومیہ رہ گئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ تیل کویت کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، جو مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کا تقریباً 50 فیصد جبکہ حکومتی بجٹ کا 90 فیصد فراہم کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا ایران تنازع اور ہرمز کی بندش، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں

عالمی سطح پر بھی اس صورتحال کے اثرات نمایاں ہو رہے ہیں۔ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملوں کے بعد خطے میں کشیدگی بڑھی، جس کے نتیجے میں آبنائے ہرمز بند ہو گئی۔ یہ گزرگاہ عالمی تیل اور ایل این جی ترسیل کا تقریباً پانچواں حصہ سنبھالتی ہے۔

ادھر ایران نے مخالف جہازوں کے لیے راستہ بند رکھا ہوا ہے جبکہ امریکی بحریہ خلیج فارس میں ایرانی بندرگاہوں کے گرد سرگرم ہے۔ اس صورتحال کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھ کر 120 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی ہیں، جو 2022 کے بعد بلند ترین سطح ہے۔

ماہرین خبردار کر رہے ہیں کہ اگر یہ صورتحال برقرار رہی تو نہ صرف کویت بلکہ عالمی معیشت کو بھی شدید دھچکا لگ سکتا ہے، جبکہ توانائی کی فراہمی اور قیمتوں میں مزید اتار چڑھاؤ کا خدشہ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسرائیلی پارلیمان میں اذان اور نماز کے لیے لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی کا متنازع بل منظور

ایپل کا 2027 تک 5 نئے آئی فون متعارف کرانے کا منصوبہ، چین سے میموری چپس حاصل کرنے کا بھی امکان

باغبانپورہ  اسکول حادثہ : مریم نواز کا فوری نوٹس، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم

سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ،فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

عدنان صدیقی نے بانسری پر اے آر رحمان اور شنکر جے کشن کی مشہور دھنیں بجا کر صارفین کو حیران کردیا

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

بھارتی آبی جارحیت: چند سنگین قانونی پہلو

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز