وزیراعظم شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات، ملکی سیاست سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال

اتوار 3 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف جاتی امرا پہنچ گئے جہاں انہوں نے قائد مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کی۔

وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق اس ملاقات میں مشرق وسطیٰ کے تنازع اور ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز بھی موجود تھیں۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے نواز شریف کو ملک کی مجموعی صورتحال سے آگاہ کیا اور سیاسی معاملات پر بھی گفتگو ہوئی۔ انہوں نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور خطے میں امن کی بحالی کے لیے پاکستان کی کوششوں سے بھی نواز شریف کو آگاہ کیا۔

مشرق وسطیٰ تنازع جو 2 ماہ سے زیادہ عرصے سے جاری ہے۔ اگرچہ 8 اپریل کو پاکستان کی ثالثی سے 2 ہفتے کی جنگ بندی کے بعد کشیدگی میں وقفہ آیا، جو بعد میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غیر معینہ مدت تک بڑھا دیا گیا، تاہم اس کے اثرات اب بھی دنیا بھر میں محسوس کیے جا رہے ہیں۔

پاکستان کی سول اور عسکری قیادت کشیدگی میں کمی کے لیے سفارتی کوششوں میں مصروف رہی ہے۔ 11 اور 12 اپریل کو پاکستان نے ایران اور امریکا کے درمیان دہائیوں بعد پہلا اعلیٰ سطح رابطہ کروایا، جسے اسلام آباد مذاکرات کہا گیا۔

بعد ازاں دوسرے دور کے انعقاد میں مشکلات کے باعث پاکستان نے سہولت کار کے کردار کو جاری رکھا۔

اسی دوران آبنائے ہرمز کی بندش سے عالمی توانائی بحران پیدا ہوا، کیونکہ دنیا کی تقریباً پانچویں حصے کی تیل و گیس کی ترسیل اس راستے سے ہوتی ہے، جس کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

وزیراعظم نے نواز شریف کو عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں اور عوام کو ریلیف دینے کے حکومتی اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سینیئر صحافیوں کا ’وی نیوز‘ اسلام آباد دفتر کا دورہ، استقبال اور تحائف پیش

  اسلام آباد میں فیفا ورلڈ کپ 2026 کی تقریبات کا آغاز، سیالکوٹ کی فٹبال نے میلہ لوٹ لیا

عمران خان کی حکومت کے خاتمے میں بیرونی سازش ثابت نہیں، سائفر پر بحث پرانا سیاسی بیانیہ

ایران پر حملے کا فیصلہ ایک گھنٹے میں کرنے والا تھا لیکن پھر معاملہ مؤخر کردیا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

پاکستان اور ایشیائی بینک کے درمیان بڑا معاہدہ، این-5 کی تعمیرِ نو کے لیے 32 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری

ویڈیو

سینیئر صحافیوں کا ’وی نیوز‘ اسلام آباد دفتر کا دورہ، استقبال اور تحائف پیش

بلوچستان کے نوجوانوں کی سماجی و اقتصادی ترقی کے پروگرام میں بھرپور شرکت

سعد رفیق کیخلاف سوشل میڈیا مہم، شیخ سائرہ کی روتے ہوئے لیگی رہنما سے اپیل، ایران پر حملے کی تیاری، امریکا کا پیغام

کالم / تجزیہ

سندھ طاس: ثالثی عدالت کے فیصلے کے بعد کیا ہو گا؟

وزیر آغا‘ ایک عہد جو مکالمہ بن گیا

قدم قدم سوئے حرم