آزاد کشمیر کے موٹر سائیکل سواروں کے لیے بڑی خوشخبری، حکومت کا ماہانہ 2 ہزار روپے فیول سبسڈی دینے کا اعلان

اتوار 3 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آزاد کشمیر حکومت نے مہنگائی کے تناظر میں موٹر سائیکل سواروں کے لیے ایک بڑے ریلیف پیکج کا اعلان کرتے ہوئے مخصوص شرائط کے تحت ماہانہ 2 ہزار روپے فیول سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت آزاد کشمیر کا وفاقی حکومت کے کفایت شعاری اقدامات کو اپنانے کا فیصلہ

حکومت آزاد کشمیر کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے کے لیے چند بنیادی شرائط کا پورا ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے، جن میں سب سے اہم یہ ہے کہ درخواست گزار کے پاس اپنا اصل قومی شناختی کارڈ موجود ہو اور متعلقہ موٹر سائیکل لازمی طور پر آزاد کشمیر میں ہی رجسٹرڈ ہو۔

حکام کی جانب سے وضع کردہ پالیسی کے تحت سبسڈی صرف ان افراد کو ملے گی جو موٹر سائیکل کے اصل مالک ہیں اور جن کی بائیک کا انجن 150 سے کم ہے۔ اس کے علاوہ یہ شرط بھی عائد کی گئی ہے کہ درخواست گزار کے نام پر کوئی گاڑی یا الیکٹرک بائیک رجسٹرڈ نہیں ہونی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد اور پنجاب میں ٹرانسپورٹ فری، کسانوں، مزدوروں کے لیے خصوصی پیکجز جبکہ سندھ میں موٹرسائیکل سواروں کے لیے 2 ہزار روپے سبسڈی کا اعلان

اس ریلیف پروگرام کا حصہ بننے کے لیے خواہش مند شہری ویب پورٹل pfsp.admin.gok.pk پر جا کر آن لائن رجسٹریشن کروا سکتے ہیں، تاکہ جانچ پڑتال کے بعد اہل افراد کو ماہانہ بنیادوں پر ایندھن کی مد میں مالی معاونت فراہم کی جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp