محمد حفیظ کا پی ایس ایل کے حوالے سے متنازع بیان، بابر اعظم کا محتاط ردعمل

اتوار 3 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے حوالے سے محمد حفیظ کے متنازع بیان پر قومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے محتاط ردعمل دیا ہے۔

محمد حفیظ نے ٹی20 ورلڈ کپ کی ٹرانسمیشن کے دوران پی ایس ایل کے کھلاڑیوں کو اشتہاری سپر اسٹارز قرار دیتے ہوئے لیگ کے کردار پر سوال اٹھایا تھا، جس کے بعد اس معاملے پر بحث شروع ہو گئی۔

ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم نے اس بیان کو محمد حفیظ کی ذاتی رائے قرار دیا اور کہا کہ وہ اس پر زیادہ تبصرہ نہیں کرنا چاہتے۔

انہوں نے واضح کیاکہ پی ایس ایل ملک کی نمایاں لیگز میں شمار ہوتی ہے جہاں کھلاڑی اپنی ٹیموں کے لیے بھرپور کارکردگی دکھانے کی کوشش کرتے ہیں۔

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ فرنچائز کرکٹ میں تفریح کا پہلو زیادہ نمایاں ہوتا ہے، جبکہ بین الاقوامی سطح پر ٹیم کی کامیابی کے لیے تمام گیارہ کھلاڑیوں کی کارکردگی اہم ہوتی ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ پی ایس ایل میں مختلف ٹیموں میں تقسیم کی وجہ سے ہر کھلاڑی کے لیے مسلسل اچھی کارکردگی دکھانا آسان نہیں ہوتا۔

پشاور زلمی کے کپتان نے اس بات پر بھی زور دیا کہ موجودہ سیزن میں نوجوان اور غیر ملکی کھلاڑی نمایاں پرفارمنس دے رہے ہیں اور ہر سال نئی صلاحیتیں سامنے آتی ہیں۔

ان کے مطابق محمد حفیظ نے شاید اپنی بات ایک مختلف انداز میں پیش کی، تاہم اسے جس طرح آگے بڑھایا گیا اس نے غیر ضروری بحث کو جنم دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی