ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی برقرار، بعض علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کا امکان

پیر 4 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک کے بیشتر علاقوں میں پیر کے روز موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہنے کی توقع ہے، تاہم بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، شمال مشرقی و مشرقی پنجاب اور خطہ پوٹھوہار میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ بعض علاقوں میں ژالہ باری بھی متوقع ہے۔

مزید پڑھیں: کہیں گرمی تو کہیں رم جھم، ملک میں آج موسم کیسا رہے گا؟

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ جنوبی و وسطی علاقوں میں آندھی اور گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ مری، گلیات، راولپنڈی، لاہور سمیت مختلف شہروں میں کہیں کہیں بارش اور ژالہ باری متوقع ہے۔

خیبرپختونخوا کے بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا اور چترال، سوات، ایبٹ آباد، پشاور اور دیگر علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:ملک بھر میں موسم نے کروٹ بدل لی، پہاڑی علاقوں میں بارش جبکہ میدانی علاقوں میں گرمی میں اضافہ

سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا، جبکہ بلوچستان کے جنوبی اضلاع میں بھی گرمی کی شدت برقرار رہنے کی توقع ہے، البتہ ژوب، لورالائی اور گردونواح میں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر بارش اور کہیں کہیں ژالہ باری کا امکان ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp