کہیں گرمی تو کہیں رم جھم، ملک میں آج موسم کیسا رہے گا؟

اتوار 3 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 12 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ علاقوں میں دوپہر کے وقت چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیے گئے درجہ حرارت کے مطابق اسلام آباد میں 23، لاہور میں 26، کراچی میں 30، پشاور میں 22، کوئٹہ میں 18، مظفرآباد میں 16، گلگت میں 11 اور مری میں 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: ملک بھر میں شدید بارشوں، ژالہ باری اور طوفانی ہواؤں کا پھر راج متوقع

کراچی میں آج سے گرمی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جہاں درجہ حرارت پیر کو 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔ شہر میں گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

صورتحال کے پیش نظر وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر شہر کے مختلف اضلاع میں ہیٹ ویو کیمپس قائم کر دیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان کا موسم: بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ، بعض علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان

دوسری جانب لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔ مغربی ہواؤں کے داخل ہونے کے بعد درجہ حرارت میں واضح کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور شہر کا موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ بتایا گیا ہے۔

شہر میں دن بھر موسم ابر آلود رہے گا جبکہ بعض مقامات پر مزید بارش بھی متوقع ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھارت میں مسلمانوں اور عیسائیوں کے خلاف تشدد اور نفرت انگیز کاروائیوں پر امریکا کی تحقیقات

لائیوایوانِ صدر میں تقریب، بہادری اور قومی خدمات پر مسلح افواج کے افسران و جوانوں کو اعزازات سے نوازا گیا

سپریم جوڈیشل کونسل کا اہم اجلاس: ججز کے خلاف 23 شکایات داخلِ دفتر، 6 ججز کے خط پر کارروائی موخر

پاکستان کیخلاف وہ عناصر مہم چلا رہے ہیں جنہیں قیام امن میں ہمارا کردارتسلیم نہیں، وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ

امریکی معاون وزیر خارجہ پال کپور کی اسحاق ڈار سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

ویڈیو

لائیوایوانِ صدر میں تقریب، بہادری اور قومی خدمات پر مسلح افواج کے افسران و جوانوں کو اعزازات سے نوازا گیا

امریکی صدر کا دورہ چین: امریکا اور چین کے تعلقات دنیا کی تاریخ کے سب سے اہم تعلقات میں سے ایک ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

صدر ٹرمپ کا دورۂ چین، شی جن پنگ کا امریکا کو شراکت داری کا پیغام

کالم / تجزیہ

کیا آپ نے چین کے دورے پر موجود ڈونلڈ ٹرمپ کے وفد پر غور کیا ہے؟

سعودی عرب کی سوچ

چپکے چپکے دل میں اترتا حسرتؔ