آئی فون 17 نے فروخت کے تمام ریکارڈ توڑ دیے

پیر 4 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 ایپل نے اپنی حالیہ مالی سہ ماہی کے نتائج میں ایک اور ریکارڈ ساز کارکردگی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ آئی فون 17 سیریز کمپنی کی تاریخ کی سب سے زیادہ مقبول اسمارٹ فون سیریز بن گئی ہے۔

کمپنی کے مطابق اس سہ ماہی کے دوران تمام مصنوعات کی فروخت میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا تاہم آئی فون کی فروخت نے اس کامیابی میں مرکزی کردار ادا کیا۔ آئی فون 17 فیملی کی غیر معمولی کارکردگی پہلے ہی توجہ کا مرکز بنی ہوئی تھی لیکن اب ایپل نے باضابطہ طور پر اس کی مقبولیت کے نئے سنگِ میل تک پہنچنے کی تصدیق کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایپل نے فولڈ ایبل آئی فون کی لانچنگ کیوں مؤخر کی؟

ایپل کے چیف فنانشل آفیسر کیون پریکھ نے برطانوی جریدے فنانشل ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’آئی فون 17 فیملی ہماری تاریخ کی سب سے زیادہ مقبول لائن اپ بن چکی ہے‘۔

کمپنی کی جانب سے اس بیان کی مزید وضاحت فراہم نہیں کی گئی جس کے باعث یہ واضح نہیں ہو سکا کہ آیا یہ ایپل کی اب تک کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی آئی فون سیریز بھی ہے یا نہیں۔ تاہم ماہرین کا خیال ہے کہ اس بیان سے اسی جانب اشارہ ملتا ہے جبکہ مزید تفصیلات آئندہ مالیاتی بریفنگ میں سامنے آ سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایپل کی ابتدائی 2026 لائن اپ لیک، بجٹ آئی فون سمیت کیا کچھ متوقع؟

کیون پریکھ کے مطابق ایپل کو یہ بھی یقین ہے کہ اس نے مذکورہ سہ ماہی کے دوران عالمی مارکیٹ میں اپنا حصہ بڑھایا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ آئی فون کی طلب نے اینڈرائیڈ پر مبنی حریف ڈیوائسز کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

ماہرین کے مطابق اگرچہ آئی فون 17، آئی فون 17 پرو اور آئی فون 17 پرو میکس کو زیادہ توجہ حاصل رہی تاہم اس سیریز کی مجموعی کامیابی میں آئی فون ایئر کا کردار بھی اہم رہا ہے چاہے یہ ماڈل ابتدائی توقعات پر مکمل طور پر پورا نہ اتر سکا ہو۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ارکانِ اسمبلی کی ملاقات، ترقیاتی منصوبوں پر اطمینان کا اظہار

استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد، مرمت اور برآمد کا نیا منصوبہ کیا ہے؟

نمرہ خان کے نکاح کی تصاویر وائرل، دلہے کی پہلی جھلک سامنے آگئی

ٹرمپ کے امن معاہدے کے اشارے پر تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی

سولر، ونڈ اور ہائیڈرو پاور کے ذریعے توانائی کے حصول پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

ویڈیو

معرکہ حق: بھارت اب پاکستان کی طرف دشمنی کی نظر سے دیکھنے کی ہمت نہیں کرے گا، اسلام آباد کے عوام کی رائے

خیبرپختونخوا حکومت کا بجٹ، عوام کیا کہتے ہیں، کیا ان کے مسائل حل ہوں گے؟

امریکی صدر کی اسٹریٹجی ناکام، ایران سے مذاکرات کی جلدی

کالم / تجزیہ

اگر مولانا فضل الرحمان اپوزیشن لیڈر ہوتے؟

انڈین بنگال میں ممتا بنرجی کو کیسے ہرایا گیا؟

ٹریل 5: فطرت، تنہائی اور خودکلامی