پاکستان نے افغان طالبان کی جانب سے شہری آبادی پر حملے کے الزامات مسترد کردیے

منگل 5 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزارت اطلاعات و نشریات نے افغان طالبان کی جانب سے عائد کیے گئے الزامات مسترد کردیے۔

افغان طالبان کے ترجمان حمدالله فطرت نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستانی فورسز نے کنڑ میں شہریوں اور بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا۔

وزارت اطلاعات کے مطابق یہ بیانیہ اس وقت سامنے آیا جب افغان سرزمین سے ہونے والی سرحد پار فائرنگ کے نتیجے میں باجوڑ ضلع میں شہری جانی نقصان ہوا، جس میں 9 معصوم خواتین اور بچوں کی شہادت شامل ہے، جس پر مقامی سطح پر شدید مذمت سامنے آئی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ باجوڑ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے حال ہی میں منظرِ عام پر لائے گئے شواہد نے افغان حکومت کی لاپرواہ اور شرمناک کارروائیوں کو بے نقاب کیا۔ یہ واقعہ پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشتگردوں کی دراندازی کی ناکام کوششوں کو بار بار ناکام بنانے کے بعد پیش آیا۔

وزارت اطلاعات کے مطابق افغان دعوے کے ساتھ جو تصاویر گردش کر رہی ہیں وہ توپ خانے کے حملے سے مطابقت نہیں رکھتیں (چھتیں مکمل حالت میں، محدود نوعیت کا نقصان)، اور اس بات کی نشاندہی کرتی ہیں کہ یہ نقصان منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان طالبان کی جانب سے اس الزام کی ٹائمنگ اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ یہ ایک پروپیگنڈا مہم ہے، جو پاکستان کی جانب سے ناقابلِ تردید شواہد جاری کیے جانے اور وسیع عوامی مذمت کے بعد سامنے آئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی سی بی کا ڈومیسٹک سیزن 27-2026 کے لیے کرکٹرز کی فٹنس پالیسی کا اعلان

گرفتار شرپسند کا کالعدم کمیٹی کے مسلح گروپ سے تعلق اور رینجرز پر فائرنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف

پیپلز پارٹی آزاد کشمیر الیکشن میں شکست کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار ہے، ن لیگ کا بلاول بھٹو کی تنقید پر جواب

ایپل نے آئی او ایس 26.6 جاری کر دیا، سیکیورٹی اور کارکردگی مزید بہتر بنادی گئی

آئندہ مالی سال کے لیے دیت کی رقم ایک کروڑ 93 لاکھ 52 ہزار 390 روپے مقرر

ویڈیو

امریکی کانگریس کے وفد کی اسحاق ڈار سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

آزاد کشمیر میں عوامی مینڈیٹ کا ہر قیمت پر دفاع کریں گے، دھاندلی کے الزامات کی شفاف تحقیقات ہونی چاہیے، بلاول بھٹو

جنوب مغربی جاپان میں 7.1 شدت کا زلزلہ، سونامی الرٹ جاری

کالم / تجزیہ

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی

جاوید ہاشمی جواب دیں

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی