مجھے ستارہ امتیاز کسی مخصوص شوٹ پر نہیں مجموعی کام کے اعتراف میں ملا، عرفان احسن کا ’حاسدین‘ کو جواب

بدھ 20 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ستارہ امتیاز حاصل کرنے والے فوٹوگرافر عرفان احسن کا کہنا ہے کہ انہیں یہ اعزاز حکومت پاکستان کی جانب سے ان کے کام کی بنیاد پر دیا گیا ہے تاہم کچھ لوگ ان سے حسد کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جنید صفدر کی شادی میں فوٹو شوٹ کرنے والے فوٹو گرافر نے ساری تفصیلات بیان کردیں

وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان احسن نے کہا کہ انہوں نے فوٹوگرافی کو ایک نئی پہچان دی ہے اور اس فن کو آگے بڑھایا ہے۔

ان کے مطابق انہوں نے اگرچہ انجینیئرنگ میں ڈگری حاصل کی لیکن فوٹوگرافی کو بطور پیشہ اپنایا اور اس شعبے میں اپنی الگ شناخت بنائی۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے متعدد شاگرد ہیں جو ان سے یہ ہنر سیکھ رہے ہیں۔

مزید پڑھیے: وائلڈ لائف فوٹو گرافی لگن اور جذبے کا تقاضا کرتی ہے۔ بلوچستان کا پہلا وائلڈ لائف فوٹوگرافر

عرفان احسن نے کہا کہ انہیں یہ ایوارڈ کسی مخصوص فوٹو شوٹ، بشمول وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی کی کوریج کی وجہ سے نہیں ملا بلکہ یہ ان کے مجموعی کام کا اعتراف ہے۔ ان کے مطابق وہ جنگی فوٹوگرافی نہیں کرتے لیکن اعلیٰ معیار کی فوٹوگرافی کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ عمران خان کی پورٹریٹ فوٹوگرافی کر چکے ہیں، شہباز شریف کی بطور وزیراعظم تصاویر بنا چکے ہیں جبکہ شرمیلا فاروقی سمیت متعدد بڑے ناموں کے فوٹو شوٹس بھی کر چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: کیا مریم نواز کے صاحبزادے کی شادی کی فوٹوگرافی کرنے پر عرفان احسن کو ستارۂ امتیاز کے لیے نامزد کیا گیا؟

عرفان احسن کا کہنا تھا کہ کچھ لوگوں کو ان کا یہ اعزاز ہضم نہیں ہو رہا تاہم وہ دعا کرتے ہیں کہ اللہ سب کو حسد سے محفوظ رکھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے ملائیشیا کو شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیت لیا

کالعدم ایکشن کمیٹی کشمیر کاز کو نقصان پہنچانے کی راہ پر گامزن، حقیقت کھل کر سامنے آگئی

ایکشن کمیٹی سے اب بھی مذاکرات کے لیے تیار، قانون توڑا گیا تو کارروائی ہوگی، وزیراعظم آزاد کشمیر

غزہ جنگ بندی: حماس کے قاہرہ میں اہم مذاکرات شروع، دوسرے مرحلے پر مشاورت جاری

ایکشن کمیٹی کے بیشتر مطالبات پورے کردیے، سڑکوں پر آنا مسائل کا حل نہیں، طارق فضل چوہدری

ویڈیو

گلگت بلتستان میں کس کی حکومت بن رہی ہے؟ آزاد کشمیر میں انتشار پھیلانے والوں کو سخت پیغام

گلگت بلتستان میں حکومت کے بدلے 28ویں آئینی ترمیم؟ الیکشن کون جیت رہا ہے؟

مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا کے امن کے لیے ناگزیر قرار، اقوام متحدہ میں پاکستان کا دوٹوک مؤقف

کالم / تجزیہ

ریاست کے ساتھ کھڑے ہونا جرم نہیں

ٹرمپ نیتن یاہو تلخی اور مشرق وسطیٰ کا بدلتا نقشہ

28 ویں ترمیم تو آنی ہی آنی ہے