بھارت میں دل دہلا دینے والا واقعہ، شوہر نے بیوی کو قتل کرکے 2 سالہ بیٹے کو جنگل میں چھوڑ دیا

منگل 5 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش کے اضلاع رائسن اور ودیشا کے جنگلات میں ایک افسوسناک اور دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں ایک شخص نے اپنی بیوی کو قتل کرکے اپنے 2 سالہ بیٹے کو جنگل میں بے یار و مددگار چھوڑ دیا۔

مزید پڑھیں:سپریم کورٹ: 3 افراد کے قتل کیس میں عمر قید کے خلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ

پولیس کے مطابق ملزم راجندر اہروار نے اپنی بیوی جیوتی پر بدگمانی کے باعث اسے ایک ویران جنگلاتی علاقے میں لے جا کر پتھر سے سر کچل کر قتل کر دیا۔ یہ واقعہ حیدرگڑھ تھانے کی حدود میں پیش آیا۔

حکام کے مطابق ملزم 2 روز قبل بیوی اور بیٹے کو موبائل فون خریدنے کے بہانے گھر سے لے کر نکلا تھا، تاہم بیگم گنج جانے کے بجائے جنگل کا رخ کیا جہاں اس نے یہ سفاکانہ اقدام کیا۔

واقعے کے بعد ملزم اپنے کمسن بیٹے کو گھنے جنگل میں چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ جب خاندان کے افراد واپس نہ لوٹے تو اہلخانہ نے پولیس کو اطلاع دی، جس پر فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ روہت کشوانی کے مطابق ملزم کو گرفتار کرلیا گیا، جس نے دورانِ تفتیش جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بچے کی جگہ بھی بتا دی۔

اس اطلاع کے بعد پولیس نے رائسن اور ودیشا میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کیا، جس میں 12 تھانوں کی نفری نے حصہ لیا۔ ٹارچز، ڈرونز اور سرچ ڈاگز کی مدد سے رات بھر جنگل کی تلاشی لی گئی۔

قریباً 10 گھنٹے کی مسلسل کوششوں کے بعد صبح کے وقت بچے کو جھاڑیوں کے قریب زندہ حالت میں تلاش کرلیا گیا۔ بچہ خوفزدہ اور بھوک و پیاس سے نڈھال تھا، جسے فوری طور پر پانی فراہم کرکے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں:ہنی مون مرڈر کیس:  بھارتی پولیس کی معمولی غلطی سے قتل کی ملزمہ رہا ہوگئی

پولیس نے ملزم کے خلاف قتل اور شواہد چھپانے کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ حکام کے مطابق ملزم نے اعتراف کیا کہ اس نے یہ جرم اپنی بیوی کے کردار پر شک کی بنیاد پر کیا۔

یہ افسوسناک واقعہ رائسن اور ودیشا کے علاقوں میں شدید خوف و غم کی لہر دوڑا گیا ہے، جہاں ایک طرف بیوی کی بے جان لاش اور دوسری جانب جنگل میں چھوڑے گئے معصوم بچے کی کہانی نے سب کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں پر پولنگ 24 اگست کو، امیدواروں کے نام بھی سامنے آگئے

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

نئے انتظامی یونٹس کے بغیر بہتر گورننس ممکن نہیں، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کا اتفاق

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں