اسحاق ڈار کی زیرصدارت اجلاس، اوورسیز پاکستانیوں کو فوری اور مؤثر معاونت فراہم کرنے پر زور

منگل 5 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا، جس میں پاکستانی شہریوں کے لیے اہم قونصلر امور اور خدمات کی فراہمی کا جائزہ لیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے وزارت خارجہ میں ہم آہنگی کو سراہا۔

انہوں نے قونصلر خدمات میں مزید سہولتوں کے فروغ، بشمول پاسپورٹس کے مؤثر اور بروقت اجرا، ملک و بیرون ملک پاکستانیوں کو فوری اور مؤثر معاونت فراہم کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

نائب وزیراعظم نے عوامی سہولت کے لیے بالخصوص بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی خدمت کے لیے آسان اور شہری مرکز نظام کی ضرورت پر زور دیا۔

اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ، سیکریٹری داخلہ اور وزارت خارجہ و داخلہ کے دیگر سینیئر افسران نے شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شاہی خاندان سے دوری کے 6 سال بعد ہیری اور میگھن کا برطانیہ واپسی کا فیصلہ

ہیڈن پنیٹیئر کی موت کا معمہ، آخری لمحات کی تفصیلات سامنے آگئیں، بوائے فرینڈ نے بھی خاموشی توڑ دی

شام کے وزیر خارجہ کی آرمی چیف سے ملاقات، دفاعی و سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق

بھارت نے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کی سیکیورٹی واپس لے لی

بلوچستان اور پاکستان کا حال اور مستقبل ایک ہے، ہمیشہ ایک رہے گا، چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم

ویڈیو

بلوچستان اور پاکستان کا حال اور مستقبل ایک ہے، ہمیشہ ایک رہے گا، چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم

الیکٹرک بائیک یا اسکوٹر خریدیں، ایک لاکھ روپے حاصل کریں

ڈیل یا ڈھیل، حکومت نے درخواست واپس لے لی، کپتان اسپتال منتقل، اگلی منزل بنی گالہ، بلاول کی پھرتیاں

کالم / تجزیہ

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی

فیصلے کی تاریخ اور تاریخ کا فیصلہ

سپمورن سنگھ کالرا سے گلزار تک