پنجاب حکومت نے خصوصی افراد کے لیے بڑی سہولت کا اعلان کردیا

بدھ 6 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب میں خصوصی افراد کے لیے معاون آلات کے حصول کا طریقہ کار مزید سہل بنا دیا گیا ہے، اب وہ ایک موبائل ایپ کے ذریعے آسانی سے درخواست دے سکتے ہیں۔

خصوصی افراد کے لیے خوشخبری ہے کہ اب وہیل چیئر، سماعت کے آلات اور دیگر معاون سہولیات کے حصول کے لیے درخواست دینا پہلے سے کہیں زیادہ آسان بنا دیا گیا ہے۔

اس مقصد کے لی متعارف کرائی گئی ایپ ’مریم کو بتائیں‘کے ذریعے صارفین چند سادہ مراحل میں اپنی درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔

حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد خصوصی افراد کو درپیش مشکلات کم کرنا اور انہیں ضروری سہولیات تک فوری رسائی فراہم کرنا ہے۔

شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایپ کے ذریعے جلد از جلد درخواست دیں تاکہ متعلقہ معاون آلات فراہم کیے جا سکیں۔

مزید معلومات اور رہنمائی کے لیے ہیلپ لائن 1000 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp