پنجاب حکومت کا ایک اور سنگ میل، ’جنرل انشورنس کمپنی‘ متعارف کرانے والا پہلا صوبہ بن گیا

بدھ 6 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب حکومت نے ایک نئی مثال قائم کرتے ہوئے ملک کا پہلا صوبہ بننے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے جس نے ’جنرل انشورنس کمپنی‘ کا باقاعدہ آغاز کیا ہے۔

پنجاب لائف انشورنس کمپنی نے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان سے ملکی تاریخ کی تیز ترین رجسٹریشن بھی حاصل کرلی ہے۔

کمپنی کا مقصد خصوصی انشورنس منصوبوں کے ذریعے صوبے کے ہر طبقے اور ہر معاشی سطح کے شہریوں کو مالی تحفظ فراہم کرنا ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت پنجاب جنرل انشورنس کمپنی کے قیام سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں پنجاب لائف انشورنس کمپنی اور پنجاب جنرل انشورنس کمپنی کے امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب جنرل انشورنس کمپنی کے لیے ایک خصوصی کمیٹی قائم کی جائے گی۔ یہ کمپنی محکمہ خزانہ کے زیرِ نگرانی تمام سرکاری اداروں کی نان لائف انشورنس کی ذمہ دار ہوگی۔

اس مقصد کے لیے چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکریٹری خزانہ اور صدر پنجاب بینک پر مشتمل بورڈ بھی تشکیل دیا جائے گا۔

پنجاب جنرل انشورنس کمپنی کے قیام کی سمری صوبائی کابینہ کو ارسال کر دی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے ہدایت کی کہ انشورنس پلان میں نجی شعبے کو بھی شامل کیا جائے۔ انہوں نے پنجاب لائف اور جنرل انشورنس کمپنی کے بزنس پلان اور اس کی تیز رفتار منظوری کے عمل کو سراہا۔

مریم نواز شریف نے کہاکہ پنجاب اصلاحات کے میدان میں پہلے بھی سب سے آگے تھا، آج بھی آگے ہے اور آئندہ بھی آگے رہے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسی ہیلتھ انشورنس پالیسی لائی جائے گی جس کے تحت شہری اپنی مرضی سے کسی بھی جگہ علاج کرا سکیں گے۔

انہوں نے مزید کہاکہ دنیا بھر میں انشورنس سیکٹر تیزی سے ترقی کر رہا ہے اور پاکستان کو بھی عالمی معیار کے ساتھ ہم قدم ہونا ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

نواز شریف کا لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ، ترقیاتی کاموں اور تزئین و آرائش کا جائزہ

ایران جنگ میں نیا محاذ، ٹرمپ کا آبنائے ہرمز پر امریکی ملکیت کا دعویٰ، تہران کا سخت جواب

امریکی سینیٹر کوری بُوکر کا پاکستان کے کردار کا اعتراف، مشرقِ وسطیٰ میں امن کے لیے اہم قرار

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘