ایران نے شرائط نہ مانیں تو حملے مزید شدت سے دوبارہ شروع ہو جائیں گے، صدر ٹرمپ کی تہران کو پھر دھمکی

بدھ 6 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو ایک بار پھر دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر تہران کی جانب سے شرائط نہ مانی گئیں تو مزید شدت سے حملے کریں گے۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ اگر ایران نے معاہدے پر رضامندی ظاہر کردی تو آپریشن ایپک فیوری ختم ہو جائےگا، اور آبنائے ہرمز کو سب کے لیے کھول دیا جائےگا۔

صدر ٹرمپ نے کہاکہ اگر ایران معاہدے پر رضامند نہ ہوا تو دوبارہ ہونے والے حملے پہلے سے مزید شدید اور طاقتور ہوں گے۔

قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ معاہدے میں پیشرفت کی خوشخبری سناتے ہوئے آبنائے ہرمز میں ’پروجیکٹ فریڈم‘ روکنے کا اعلان کیا تھا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان سمیت دیگر ممالک کی درخواست اور ایران کے ساتھ جاری مذاکرات میں پیشرفت کے بعد بحیرۂ ہرمز میں جہازوں کی نقل و حرکت سے متعلق ’پروجیکٹ فریڈم‘ کو عارضی طور پر روک دیا گیا ہے، جبکہ ایران کے خلاف جاری ناکہ بندی بدستور برقرار رہے گی۔

وائٹ ہاؤس کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) پر جاری بیان کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے خلاف مہم کے دوران امریکا کو ’بڑی فوجی کامیابی‘ حاصل ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ایران کے نمائندوں کے ساتھ ایک مکمل اور حتمی معاہدے کی جانب نمایاں پیشرفت ہوئی ہے۔

دوسری جانب غیرملکی خبر ایجنسی کا دعویٰ ہے کہ امریکا اور ایران امن معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں، اور 14 نکاتی منصوبہ زیرغور ہے۔

رائٹرز نے امریکی میڈیا کے حوالے سے بتایا ہے کہ مذاکرات میں نمایاں پیشرفت ہوئی ہے اور آئندہ 48 گھنٹوں میں ایران کی جانب سے اہم نکات پر جواب متوقع ہے۔

مجوزہ 14 نکاتی معاہدے کے تحت ایران جوہری افزودگی پر عارضی پابندی قبول کرے گا جبکہ امریکا اقتصادی پابندیاں ختم کرنے اور ایران کے منجمد اربوں ڈالر جاری کرنے پر آمادہ ہوگا۔ اس کے علاوہ آبنائے ہرمز میں جہاز رانی سے متعلق پابندیاں بھی مرحلہ وار ختم کی جائیں گی۔

مزید پڑھیں: امریکا اور ایران کے درمیان امن معاہدہ ہونے کے قریب، 14 نکاتی یادداشت زیرِ غور

رپورٹ کے مطابق امریکی نمائندوں اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر اور ایرانی حکام کے درمیان براہ راست اور بالواسطہ مذاکرات جاری ہیں۔ مجوزہ معاہدے کے تحت جنگ کے خاتمے کے اعلان کے بعد 30 دن کی مدت میں ایک تفصیلی اور حتمی معاہدے پر بات چیت کی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم