فلم ‘میرا لیاری’ کی تشہیر کے دوران دنانیر مبین کے لباس پر سوشل میڈیا پر بحث چھڑگئی

بدھ 6 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی اداکارہ دنانیر مبین اپنی نئی فلم ‘میرا لیاری’ کی تشہیر کے دوران منفرد انداز کی وجہ سے سوشل میڈیا پر تنقید اور تعریف دونوں کا سامنا کر رہی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق دنانیر مبین ان دنوں لندن میں اپنی فلم کی پروموشن میں مصروف ہیں، جہاں انہیں نوٹنگ ہل کی سڑکوں پر جدید لباس میں دیکھا گیا۔ انہوں نے گرے ٹوئیڈ کوآرڈ سیٹ زیب تن کیا جس میں کراپ جیکٹ اور منی اسکرٹ شامل تھی، جس کے ساتھ شیئر ٹائٹس بھی پہنی گئیں۔

اداکارہ کے اس انداز نے سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل پیدا کیا۔ کچھ مداحوں نے ان کے اعتماد اور اسٹائل کی تعریف کی، جبکہ دیگر صارفین نے لباس کو ان پر ناموزوں قرار دیتے ہوئے تنقید کی۔

یہ بھی پڑھیے: ’میں بھی انسان ہوں‘، تصاویر پر تنقید کے بعد اداکارہ دنانیر مبین نے خاموشی توڑ دی

فلم ‘میرا لیاری’ کراچی کے علاقے لیاری کے پس منظر میں بنائی گئی ایک اسپورٹس فلم ہے، جس کا مقصد علاقے کی حقیقی تصویر اور مقامی ٹیلنٹ کو اجاگر کرنا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Dananeer | 🇵🇰 (@dananeerr)

فلم میں عائشہ عمر، دنانیر مبین اور ٹرینیٹ لوکاس مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں، جبکہ دیگر کاسٹ میں سمیعہ ممتاز، نیر اعجاز، پراس مسرور اور عدنان شاہ ٹیپو شامل ہیں۔

‘میرا لیاری’ 8 مئی 2026 کو ملک بھر کے سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔ فلم کی ہدایت کاری علی سجاد شاہ نے کی ہے جبکہ اسے عائشہ عمر، وقاص حسن رضوی اور ثانیہ سہیل نے پروڈیوس کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا، حکومت نے 25 اگست کے لیے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

برطانیہ میں سالمونیلا پھیلنے کا خدشہ، علامات، علاج اور بچاؤ کے طریقے

امریکی یونیورسٹیوں کی غیرملکی طلبہ کو 15 ستمبر سے قبل امریکا واپس پہنچنے کی ہدایت

معاشی تنہائی یا عالمی معیشت میں شمولیت، امریکا کا ایران کو سخت پیغام

اسلام آباد کے قریب ہزار سال پرانے گکھڑ دور کے تاریخی مقامات سیاحوں کے لیے کھول دیے گئے

ویڈیو

فیلڈ مارشل دنیا کو تباہی سے بچانے کے مشن پر، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی راہیں جدا؟ مولانا کا یہودی ایجنٹ سے غیر فطری اتحاد

جیل رولز کسی بھی قیدی کو پرائیویٹ اسپتال سے علاج کی اجازت نہیں دیتے: سینیئر وکلا

بلوچستان کا طالب علم اے آئی کی مدد سے انسانوں کو نئی زندگی فراہم کرے گا؟

کالم / تجزیہ

کیا شہباز حکومت توہینِ عدالت کے ’جرم‘ میں گھر جا سکتی ہے؟

گر آنکھ چھلک پڑے تو …… معاف کرنا

سفید جادو، مثبت اور مددگار