بھارتی شہر بنگلورو میں ایک 27 سالہ سول انجینئر آن لائن ڈیٹنگ ایپ کے ذریعے مجرموں کے جال میں پھنس گیا، جہاں اسے تشدد کا نشانہ بنا کر لوٹ لیا گیا۔
چکّاجالا علاقے کا رہائشی متاثرہ نوجوان گزشتہ 3 برس سے گرائنڈر نامی ڈیٹنگ ایپ استعمال کر رہا تھا، جو خود کو ایل جی بی ٹی کیو کمیونٹی کے لیے سوشل اور ڈیٹنگ پلیٹ فارم قرار دیتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت میں دل دہلا دینے والا واقعہ، شوہر نے بیوی کو قتل کرکے 2 سالہ بیٹے کو جنگل میں چھوڑ دیا
پولیس کے مطابق نوجوان کو ایپ پر رابطے میں رہنے والے ایک شخص کی جانب سے فون کال موصول ہوئی۔
جس میں اسے ملاقات کے لیے بگالور روڈ کے قریب پالناہلی گیٹ بلایا گیا۔ نوجوان بس کے ذریعے مقررہ مقام پر پہنچا، جہاں 4 افراد نے اسے گھیر لیا اور زبردستی جے امنی لے آؤٹ کی جانب لے گئے۔
The Yelahanka police have busted a gang that used to target victims active on dating apps. The police zeroed in on the accused after a 27-year-old civil engineer was brutally attacked and robbed by four personshttps://t.co/dtICsPaDMJ
— TNIE Karnataka (@XpressBengaluru) May 7, 2026
ملزمان نے نوجوان کو دھمکیاں دیں کہ اگر اس نے مزاحمت کی تو اس کی ڈیٹنگ ایپ سرگرمیوں کو اس کے اہل خانہ اور دوستوں کے سامنے بے نقاب کر دیا جائے گا۔
بعد ازاں اسے وینکٹالا کے قریب ایک سنسان مقام پر لے جایا گیا، جہاں ایک ملزم نے چاقو دکھا کر اس سے موبائل فون اور یو پی آئی پاس ورڈ طلب کیا۔
مزید پڑھیں: سنگاپور میں جنسی کارکنوں کو لوٹنے پر 2 بھارتی سیاحوں کو قید اور کوڑوں کی سزا
مزاحمت پر حملہ آوروں نے نوجوان کے سر، کلائی، پسلیوں، پیٹ اور گردن پر چاقو سے حملہ کیا، جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔
ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے نوجوان کے ایس بی آئی بینک اکاؤنٹ سے یو پی آئی کے ذریعے رقم اپنے اکاؤنٹس میں منتقل کی۔
ابتدائی رپورٹ میں 16 ہزار بھارتی روپے منتقل کیے جانے کا ذکر کیا گیا، تاہم پولیس کے مطابق تقریباً 15 ہزار روپے ایک فون پے اکاؤنٹ میں منتقل کیے گئے۔
مزید پڑھیں: بھارت، ایم بی اے طالبہ کے قتل کا لرزہ خیز واقعہ، ملزم گرفتار
شدید زخمی حالت میں نوجوان نے اپنے ایک دوست سے رابطہ کیا، جس نے اسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا، جہاں اس کا علاج جاری ہے۔
پولیس نے ڈکیتی اور حملے کا مقدمہ درج کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان واردات سے قبل کئی دن تک ڈیٹنگ ایپ پر متاثرہ نوجوان سے رابطے میں رہے تھے۔














