وزیراعلیٰ مریم نواز کی طرف سے دیا جانے والا ریلیف پیکج ختم، کتنے لاکھ بائیکر مستفید ہوئے؟

جمعہ 8 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپریل 2026 کے آغاز میں عوام پر مہنگائی اور پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں کے بوجھ کو کم کرنے کے تناظر میں بڑا ریلیف پیکج کا اعلان کیا تھا۔ اس پیکج کا مقصد خاص طور پر موٹر سائیکل سواروں (بائیکرز) کو مالی سہولت فراہم کرنا تھا، جن پر روزمرہ نقل و حمل کا سب سے زیادہ خرچ آتا ہے۔ اعلان کے تحت موٹر سائیکل رجسٹریشن اور ٹرانسفر فیس مکمل طور پر معاف کر دی گئی تھی، ہر رجسٹرڈ بائیک کو ماہانہ 2 ہزار روپے سبسڈی، اور 20 لیٹر پٹرول پر فی لیٹر 100 روپے کی رعایتی سبسڈی دی جانے لگی۔

اس اسکیم کے تحت اب موٹر سائیکل ٹرانسفر پر دی جانے والی سبسڈی اب ختم کر دی گی ہے

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے مطابق سکیم نے بے پناہ کامیابی حاصل کی ہیں۔ ۔6 اپریل سے اب تک 2 لاکھ 33 ہزار سے زائد بائیکرز اس سہولت سے مستفید ہو چکے ہیں۔ نتیجتاً موٹر سائیکل ٹرانسفر میں 225 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ پہلے روزانہ اوسطاً 3 ہزار موٹر سائیکلیں ٹرانسفر ہوتی تھیں، جو اب بڑھ کر تقریباً 8 ہزار یومیہ ہو گئی ہیں۔

اب تک 67 کروڑ روپے سے زائد کی سبسڈی جاری کر دی گئی ہے، ٹرانسفر فیس کی مد میں 14 کروڑ روپے ،مارک فیس میں 23 کروڑ 50 لاکھ روپے، اسمارٹ کارڈ فیس میں 30 کروڑ 38 لاکھ روپے کی سبسڈی دی جاچکی ہے ۔اس کے علاوہ مریم کو بتاؤ ایپ کے ذریعے تصدیق کے بعد بائیکرز کو ماہانہ 2 ہزار روپے سبسڈی بھی فراہم کی جا رہی تھی جو اب ختم کر دی گئی ہے،محکمہ ایکسائز کہ مطابق مجموعی طور پر 70 کروڑ روپے سے زائد کی سبسڈی سے شہریوں نے فائدہ اٹھایا ہے

ڈائریکٹر جنرل ایکسائز عمر شیر چٹھہ نے بتایا کہ اس سبسڈی اسکیم سے عوام نے بھر پور فائدہ اٹھایا ہے، وزیراعلیٰ مریم نواز کا یہ اقدام بائیکرز کے لیے بہت بڑا ریلیف ثابت ہوا ہے ۔ حکومت کا مقصد عام بائیکرز پر مالی بوجھ کم کرنا اور انہیں دستاویزات کی قانونی منتقلی کی طرف راغب کرنا تھا۔ اس اسکیم سے نہ صرف لاکھوں خاندانوں کو فائدہ پہنچا بلکہ سڑکوں پر غیر قانونی اور غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکلوں کی تعداد میں بھی کمی آئی ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے اس پیکج کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت عام آدمی کے معاشی بوجھ کو کم کرنے کے لیے شب و روز کوشاں ہے۔ ٹرانسفر فیس معاف کرنے کا مقصد زیادہ سے زیادہ بائیکرز کو رجسٹریشن کی طرف راغب کرنا تھا تاکہ وہ پیٹرول سبسڈی سمیت دیگر سہولیات سے مستفید ہو سکیں۔ اس اقدام سے نہ صرف مالی ریلیف فراہم کیا گیا ہے بلکہ دستاویزات کی قانونی منتقلی کو بھی فروغ مل ہے، جس سے سڑکوں پر غیر قانونی سواریاں کم ہوئی ہیں۔

جو شہری ابھی تک اسکیم سے فائدہ نہیں اٹھا سکے، وہ مریم کو بتاؤ ایپ، ہیلپ لائن 1000 یا محکمہ ایکسائز کے پورٹل کے ذریعے رابطہ کریں۔ حکومت کا کہنا ہے کہ عوام کی فلاح و بہبود کے لیے مزید اقدامات جاری رہیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فاطمہ ثنا کی عالمی کرکٹ میں دھوم، کینیڈا سپر 60 کی فرنچائز سے معاہدہ

ماہرین آثارِ قدیمہ کا موئن جو دڑو میں نئی تحقیق اور شہر کی فصیل کی نقل تعمیر کرنے کا مطالبہ

ورلڈ کپ کے اہم معرکے سے قبل قومی ہاکی ٹیم کی قیادت میں بڑی تبدیلی، عماد شکیل بٹ کو کپتانی سے ہٹا دیا گیا

بی جے پی رہنما کی بیٹی نے بھارتی نوجوانوں کے احتجاج کی حمایت کی وجہ بتا دی

دوران سفر متلی کی شکایت: ازالے کے لیے آئی فون کی ایک خفیہ سیٹنگ استعمال کرکے دیکھیں

ویڈیو

جسٹن گریوز نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کرلیا، ’سہولت کار‘ پاکستان ٹیم

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن پھر آمنے سامنے، آخر اس لڑائی کی وجہ کیا ہے؟

اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ کے درمیان اہم ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین 

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی