آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی کا سال مکمل، پنجاب اسمبلی میں تہنیتی قرارداد

جمعہ 8 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ کاردار نے پنجاب اسمبلی میں ایک قرارداد جمع کروائی ہے جس میں آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی کا ایک سال مکمل ہونے پر تہنیتی قرارداد پیش کی گئی۔

مزید پڑھیں:مطالعہ پاکستان : بنیان مرصوص ایڈیشن

قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ آج کا دن اس واقعے کی یاد دلاتا ہے جب پاکستان کے محافظوں نے دشمن کی جارحیت کے مقابلے میں مضبوط دفاع کا مظاہرہ کیا اور ملک کے خلاف کسی بھی خطرے کا مؤثر جواب دیا۔

متن میں مزید کہا گیا ہے کہ جب بھی ملک کو چیلنجز کا سامنا ہوا، مسلح افواج نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیت اور جذبے کے ساتھ دفاع کو یقینی بنایا اور دشمن کے عزائم کو ناکام بنایا۔

قرارداد میں اس کارروائی کو ایک فیصلہ کن ردعمل قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس نے بھارت کے منصوبوں کو ناکام بنایا اور سرحد پار خطرات کو روکا۔

متن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ گزشتہ ایک سال کے دوران سیاسی قیادت اور افواج نے مل کر قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے کردار ادا کیا اور ملک کے دفاع کو مضبوط بنایا۔

مزید پڑھیں:بنیان مرصوص کامیاب آپریشن، چمن میں آل بلوچستان فٹ بال ٹورنامنٹ

قرارداد میں مسلح افواج کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ملک کے عوام اپنی افواج کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

آخر میں قرارداد میں ملک کی سلامتی، استحکام اور افواج کی کامیابی کے لیے دعا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

نواز شریف کا لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ، ترقیاتی کاموں اور تزئین و آرائش کا جائزہ

ایران جنگ میں نیا محاذ، ٹرمپ کا آبنائے ہرمز پر امریکی ملکیت کا دعویٰ، تہران کا سخت جواب

امریکی سینیٹر کوری بُوکر کا پاکستان کے کردار کا اعتراف، مشرقِ وسطیٰ میں امن کے لیے اہم قرار

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘