وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ڈھاکا میں سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کی قبر پر حاضری

جمعہ 8 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ڈھاکا میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سابق وزیراعظم بنگلہ دیش بیگم خالدہ ضیاء کی قبر پر حاضری دی۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے مرحومہ کی قبر پر پھول رکھے اور ان کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

انہوں نے مرحومہ کی روح کے ایصالِ ثواب کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔

یہ بھی پڑھیے: معرکہ حق: انٹیلیجنس اور ڈرون صلاحیت نے جنگ میں اہم کردار ادا کیا، وزیر داخلہ محسن نقوی کی پریس کانفرنس

محسن نقوی نے اس موقع پر سابق وزیراعظم بیگم خالدہ ضیاء کی بنگلہ دیش اور اس کے عوام کے لیے خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ بیگم خالدہ ضیاء کی سیاسی اور عوامی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

وزیر داخلہ کے بنگلہ دیش کے حالیہ دورے کو دو طرفہ احترام اور سیاسی تاریخ کی اہم شخصیت کو خراج تحسین کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp