آپریشن بنیان مرصوص کا ایک سال:  آزاد کشمیر میں 10 مئی کا دن منانے کے لیے بھرپور تیاریاں جاری

جمعہ 8 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معرکہ حق بنیان مرصوص میں پاکستان کی بے مثال کامیابی کے ایک سال پورے ہونے پر آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر کے زیراہتمام  10 مئی 2026 کو آزاد کشمیر بھر میں افواج پاکستان ، اداروں اور سویلین افراد کو ہدیہ سپاس پیش کرنے  کے لیے تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: سالگرہ معرکہ حق: مظفرآباد میں جشن آزادی پاکستان ریلی کا انعقاد، وطن عزیز و پاک فوج زندہ باد کے نعروں کی گونج

دن کا آغاز مساجد میں فجر کی نماز کے بعد دعائے شکر اور شہدا کے ایصال ثواب و بلندی درجات کے لیے خصوصی دعائوں سے ہوگا۔ یادگار شہداء چھتر چوک مظفرآباد میں صدر گرامی اور جنرل آفیسر کمانڈنگ پھولوں کی چادر چڑھائیں گے۔

 معرکہ حق کی سالگرہ کے موقع پر نڑول اسٹیڈیم مظفرآباد میں شاندار نمائش کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں پاک آرمی اور حکومتی محکمہ جات کی جانب سے اسٹالز لگائے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: معرکہ حق کا ایک سال: راجہ بازار راولپنڈی کے شہریوں کا مودی کو سخت پیغام

پاکستان کی بہادر افواج نے مورخہ 10 اور 11 مئی 2025ء کی درمیانی شب نہایت بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی میزائل حملوں کے جواب میں آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کر کے ہندوستانی افواج کے ٹھکانوں پر کامیاب حملے کیے اور دشمن کی فوج کو جھکنے پر مجبور کردیا۔

پاک افواج نے بھر پور کارروائی کرتے ہوئے پاکستان کو فتح سے ہمکنار کیا۔ پاکستان کے زندہ دل عوام افواج پاکستان کی پشت پر موجود رہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp