سابق کپتان اظہر علی اسکاٹ لینڈ کرکٹ ٹیم کے ’کنسلٹنٹ‘ مقرر، نیپال کے خلاف مشن سنبھالیں گے

جمعہ 8 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی نے اپنی نئی اننگز کا آغاز کردیا ہے، وہ اسکاٹ لینڈ کی قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ بطور کنسلٹنٹ منسلک ہو گئے ہیں۔

کرکٹ اسکاٹ لینڈ نے 41 سالہ اظہر علی کی تقرری کا باقاعدہ اعلامیہ جاری کردیا ہے، جس کے تحت وہ دورہ نیپال کے دوران ٹیم کو اپنی پیشہ ورانہ خدمات فراہم کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: اظہر علی کرکٹ بورڈ سے الگ، وجہ سرفراز احمد کی انٹری پر تحفظات یا کچھ اور؟  

اسکاٹ لینڈ کرکٹ ٹیم کی اگلی بڑی اسائمنٹ ’آئی سی سی ورلڈ کپ لیگ ٹو‘ ہے، جہاں اسے نیپال اور امریکہ کے خلاف اہم میچز کھیلنے ہیں۔ اظہر علی اس مہم کے دوران اسکاٹش کھلاڑیوں کی مہارت نکھارنے میں مدد کریں گے۔

اپنی اس نئی ذمہ داری کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے اظہر علی کا کہنا تھا کہ وہ اسکاٹ لینڈ کرکٹ ٹیم کے ساتھ کام کرنے کے لیے بے حد پرجوش ہیں۔

انہوں نے ماضی کی یادیں تازہ کرتے ہوئے کہا کہ ’میرے کیریئر کے ابتدائی دور میں بھی اسکاٹ لینڈ کے ساتھ گہرا تعلق رہا ہے، اس لیے میں اس باصلاحیت ٹیم کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنے کے لیے بہت پرامید ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 9: شاہین شاہ کی کپتانی ایکسپوز، اظہر علی نے بڑی وجہ بتا دی

واضح رہے کہ اظہر علی کا شمار پاکستان کے کامیاب ترین ٹیسٹ بیٹرز میں ہوتا ہے اور ان کے وسیع تجربے سے اسکاٹ لینڈ کی نوجوان ٹیم کو بین الاقوامی سطح پر اپنی کارکردگی بہتر بنانے میں کافی مدد ملے گی۔ کرکٹ ماہرین اس شراکت داری کو اسکاٹ لینڈ کے لیے ایک مثبت قدم قرار دے رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ممبئی ساحل پر پھنسا 26 فٹ لمبا وہیل کا بچہ ریسکیو کے باوجود دم توڑ گیا

مریم نواز اور اسپیکر پنجاب اسمبلی کی اہم ملاقات، بجٹ اجلاس، سیاسی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال

وفاقی آئینی عدالت نے پولیس اصلاحات سے متعلق سندھ ہائیکورٹ کا حکم کالعدم قرار دیدیا

خواتین کے حقوق کے لیے آواز اٹھانے پر فضا علی کو برطانوی پارلیمنٹ میں ایوارڈ سے نواز دیاگیا

امریکا، ایران مذاکرات کا اگلا دور آج دوحہ میں، آبنائے ہرمز میں جہاز رانی بحال کرنا اولین ہدف

ویڈیو

امریکا، ایران مذاکرات کا اگلا دور آج دوحہ میں، آبنائے ہرمز میں جہاز رانی بحال کرنا اولین ہدف

فٹبال ورلڈ کپ: سعودی آرامکو کی انعامی مہم، جانیے تحائف کی تفصیل

سندھ طاس معاہدہ: پانی، امن اور مستقبل کی کہانی

کالم / تجزیہ

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ

تحریک انصاف اور محمود اچکزئی: ارادے کیا ہیں؟

جس کے ذکر سے پہلے پلکیں اشکوں سے وضو کرتی ہیں