اسلام آباد ٹریفک پولیس کے زیراہتمام معرکہ حق کی تقریبات جاری، چیف ٹریفک آفیسر کا قوم کے نام اہم پیغام

ہفتہ 9 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے معرکہ حق بنیان مرصوص کی تقریبات جاری ہیں، اور اس دوران شہریوں میں پرنٹ شدہ شرٹس اور کیپس تقسیم کی جارہی ہیں۔

شہریوں کی جانب سے افواج پاکستان کی دلیری اور بہادری کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں: معرکہ حق کی سالگرہ، اسلام آباد کی فضاؤں میں پاک فضائیہ کا شاندار فلائی پاسٹ

چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد محمد سرفراز ورک نے کہا ہے کہ بارڈر پر تعینات پاک فوج کے جوان ہمارے اصل محافظ ہیں اور انہی کی قربانیوں کی بدولت ملک محفوظ ہے۔

وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سیکیورٹی کے لیے کھڑے ہونا اور جان کا نذرانہ پیش کرنا ایک عظیم جذبہ ہے، جس پر وہ پاک فوج کے جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔

ان کے مطابق قوم کو چاہیے کہ وہ اپنے محافظوں کی بھرپور حمایت کرے کیونکہ انہی کی وجہ سے ہم محفوظ زندگی گزار رہے ہیں۔

سرفراز ورک نے کہا کہ پاکستان نے گزشتہ برس ایک بڑی فوجی طاقت کے خلاف کامیابی حاصل کی اور دشمن کے طیارے گرائے، جو ایک غیر معمولی واقعہ ہے۔ ان کے مطابق اس کامیابی نے پاکستان کی عسکری برتری کو دنیا کے سامنے واضح کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جذبہ حب الوطنی ہر شہری کے دل میں ہونا چاہیے اور اسے صرف محسوس کرنے کے بجائے مختلف سرگرمیوں کے ذریعے ظاہر بھی کیا جانا چاہیے۔

اسلام آباد میں معرکہ حق کی تقریبات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ایک قومی دن ہے جس میں ہر طبقے کو شامل ہو کر حصہ لینا چاہیے۔ ان کے مطابق اسلام آباد ٹریفک پولیس، اسلام آباد پولیس کے ساتھ مل کر اس موقع کو بھرپور انداز میں منا رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ تقریبات کی تیاری سیمینارز سے شروع کی گئی، جبکہ شہر بھر میں فلیکسز، ویڈیوز اور آگاہی سرگرمیاں جاری ہیں۔

مزید پڑھیں: واشنگٹن میں معرکہ حق کی پہلی سالگرہ: ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ کے نعروں سے پاکستانی سفارت خانہ گونج اٹھا

انہوں نے بتایا کہ شہریوں میں شرٹس اور بیجز بھی تقسیم کیے جا رہے ہیں، جبکہ متعدد شہری خود بھی جھنڈے اور بیجز لے کر اس مہم کا حصہ بن رہے ہیں۔

چیف ٹریفک آفیسر نے کہا کہ قومی پروگرام کو کل لائیو دکھایا جائے گا تاکہ شہری اسے براہِ راست دیکھ سکیں، اور اسلام آباد پولیس اسے شایانِ شان طریقے سے منانے کے لیے پرعزم ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ڈیجیٹل اثاثے پاکستان کی معیشت، برآمدات اور اسلامی فنانس کے لیے گیم چینجر بن سکتے ہیں، وزیر مملکت بلال ثاقب کی گفتگو

دل کے دورے کے خطرے میں کولیسٹرول کی سطح میں تبدیلی ٹرائی گلیسرائیڈز سے زیادہ اہم قرار

پاکستان کی موجودہ ٹیسٹ ٹیم گزشتہ 50 برس کی بدترین ٹیم قرار؟

موبائل فون کا جھگڑا خاندان کو لے ڈوبا، نوجوان کو بچاتے والدین بھی پہاڑی سے گر کر ہلاک، ویڈیو وائرل

کینیڈا میں گوردوارے پر حملہ، مذہبی پیشوا سمیت 2 افراد زخمی، ملزم گرفتار

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘