معرکہ حق کی سالگرہ، اسلام آباد کی فضاؤں میں پاک فضائیہ کا شاندار فلائی پاسٹ

ہفتہ 9 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

معرکہ حق کی پہلی سالگرہ کے موقع پر اسلام آباد کی فضاؤں میں پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کی شاندار فارمیشن اور فلائی پاسٹ کی ریہرسل نے شہریوں کو حیران کر دیا۔ طیاروں کی گھن گرج اور نعرۂ تکبیر کی صداؤں سے دارالحکومت کی فضا گونج اٹھی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں معرکہ حق کو ایک سال مکمل ہونے کی مناسبت سے خصوصی تقریبات کا آغاز ہو گیا ہے، جس کے تحت پاک فضائیہ کی جانب سے فلائی پاسٹ کی ریہرسل کی گئی۔

پاک فضائیہ کے جدید لڑاکا طیاروں نے دارالحکومت کی فضاؤں میں منظم فارمیشن میں پرواز کرتے ہوئے اپنی پیشہ ورانہ مہارت اور آپریشنل تیاری کا شاندار مظاہرہ کیا۔ نچلی پروازوں اور طیاروں کی گھن گرج سے شہریوں نے فضائی طاقت کا عملی منظر دیکھا۔

یہ بھی پڑھیں:معرکۂ حق کی پہلی سالگرہ کل بھرپور قومی جوش و جذبے سے منائی جائے گی

حکام کے مطابق یہ تمام سرگرمیاں سالانہ تقریب کے سلسلے میں کی جانے والی ریہرسل کا حصہ ہیں۔ انتظامیہ نے شہریوں کو آگاہ کیا ہے کہ یہ معمول کی مشقیں ہیں، لہٰذا کسی قسم کی تشویش یا خوف کی ضرورت نہیں۔

واضح رہے کہ ’معرکہ حق‘ سے مراد مئی 2025 میں سرحدی کشیدگی کے دوران پاکستان کا وہ دفاعی ردعمل ہے جس میں پاک فضائیہ نے جارحیت کا مؤثر جواب دیتے ہوئے اپنی دفاعی صلاحیت کا بھرپور اظہار کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp