پنجاب کے سرکاری اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات 25 مئی سے شروع ہونے کا امکان ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ سکولز ایجوکیشن نے ابتدائی طور پر چھٹیوں کی تاریخ فائنل کرلی ہے تاہم اس حوالے سے حتمی منظوری حکومت پنجاب دے گی۔
بتایا جا رہا ہے کہ موسم گرما کی تعطیلات 16 اگست تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
دوسری جانب صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ابھی تک اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں سے متعلق کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔
ان کے مطابق اس حوالے سے 3 سے 4 مختلف تجاویز زیر غور ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ موسم گرما کی تعطیلات کے حوالے سے حتمی فیصلہ آئندہ چند روز میں کرلیا جائے گا۔














