قوم ’بنیان مرصوص‘ کی طرح متحد، پاکستان کے خلاف سازش کرنے والے اوقات میں رہیں، آئی جی اسلام آباد

ہفتہ 9 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد علی ناصر رضوی نے کہا ہے کہ ہمارا جینا مرنا پاکستان اور قومی اتحاد کے لیے ہے۔

معرکہ حق آپریشن بنیان مرصوص کی پہلی سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بنیان مرصوص صرف ایک آپریشن نہیں بلکہ ایک نظریہ اور طرزِ زندگی ہے، جبکہ پاکستانی قوم سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند متحد ہے۔ ان کے مطابق اگر دشمن نے میلی آنکھ سے دیکھا تو پوری قوم مزید مضبوط ہو کر سامنے آئے گی۔

آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ معرکہ حق میں افواجِ پاکستان نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا، اور دشمن کا غرور خاک میں ملا دیا گیا ہے، جس کے بعد پاکستان ایک ناقابلِ تسخیر قوت بن چکا ہے۔

انہوں نے پاک فوج، فضائیہ اور دیگر سیکیورٹی اداروں کو بنیان مرصوص کی عملی تصویر قرار دیتے ہوئے کہاکہ فیلڈ مارشل کی قیادت میں افواجِ پاکستان نے تاریخ ساز کامیابی حاصل کی۔

علی ناصر رضوی نے کہا کہ اس دوران قوم نے مثالی اتحاد کا مظاہرہ کیا، اور عوام میں ایسا جذبہ دیکھنے میں آیا کہ لوگ بارڈر پر جانے کے لیے بھی تیار تھے۔ ان کے مطابق معرکۂ حق کی کامیابی ہمیشہ ایک تاریخی دن کے طور پر یاد رکھی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان آج عالمِ اسلام میں ایک مرکزی قوت کے طور پر ابھر رہا ہے، جبکہ ہر پاکستانی جوان، ہر بیٹی، ہر طالبعلم اور ہر پولیس اہلکار بنیان مرصوص کا حصہ ہے۔

آئی جی اسلام آباد نے واضح پیغام دیتے ہوئے کہاکہ پاکستان کے خلاف سازش کرنے والوں کو اپنی اوقات میں رہنا چاہیے۔ ان کے مطابق اسلام آباد پولیس کی 11 ہزار فورس اور 44 لاکھ شہری افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم متحد ہیں، مکمل طور پر تیار ہیں اور اپنے وطن پاکستان پر فخر کرتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سفید جادو، مثبت اور مددگار

متحدہ اپوزیشن کی تشکیل پر اتفاق: کیا مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں یہ اتحاد حکومت کے لیے خطرہ بن سکتا ہے؟

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘