وزیر قانون رانا محمد اقبال خان نے مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی کرنل (ر) سردار محمد ایوب گادھی پر ہونے والے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او فیصل آباد سے واقعے کی فوری رپورٹ طلب کر لی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ماحولیاتی تبدیلی: پنجاب حکومت کا موٹرسائیکل سے متعلق اہم فیصلہ سامنے آگیا
صوبائی وزیر قانون نے ہدایت جاری کی کہ واقعے میں ملوث عناصر کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور ذمہ داروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
رانا محمد اقبال خان نے واقعے میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمی رکن اسمبلی کرنل (ر) سردار محمد ایوب گادھی کی جلد صحتیابی کے لیے دعا بھی کی۔
مزید پڑھیں: پنجاب اسمبلی، حکومتی ارکان آمنے سامنے، احسن رضا نے وزیر بلدیات کو جھوٹا قرار دیدیا
انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت امن و امان کے قیام پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی اور شہریوں کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔














