لاہور ہائیکورٹ: مریم نواز کو بطور ضمانت جمع کرائے گئے7 کروڑ روپے واپس دینے کی درخواست منظور

پیر 11 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے بطور ضمانت جمع کرائی گئی 7 کروڑ روپے کی رقم واپس کرنے کی درخواست منظور کرلی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا بشریٰ بی بی کی رہائی کے لیے مریم نواز نے سفارش کی؟

 چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کی سربراہی میں قائم 3 رکنی بینچ نے چوہدری شوگرملز کیس میں بطور ضمانت جمع کروائے گئے 7کروڑ روپے واپس کرنے کی درخواست پر سماعت کی، عدالت نے متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کی ہے کہ مریم نواز کو ان کی جمع کرائی گئی رقم فوری طور پر واپس کی جائے۔

واضح رہے کہ یہ رقم چوہدری شوگر ملز کیس میں ضمانت حاصل کرنے کے لیے بطور گارنٹی عدالت میں جمع کرائی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: چوہدری شوگر ملز کیس : سپریم کورٹ نے مریم نواز کو ریلیف دے دیا

 اب چونکہ نیب کی جانب سے یہ کیس ختم ہو چکا ہے، اس لیے مریم نواز نے اپنی رقم کی واپسی کے لیے عدالتِ عالیہ سے رجوع کیا تھا، جسے عدالت نے قانونی تقاضے پورے ہونے پر منظور کر لیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سفید جادو، مثبت اور مددگار

متحدہ اپوزیشن کی تشکیل پر اتفاق: کیا مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں یہ اتحاد حکومت کے لیے خطرہ بن سکتا ہے؟

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘