کینجھر جھیل: تیز رفتار کوسٹر حادثے کا شکار، خوفناک مناظر کی ویڈیو وائرل

منگل 12 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی سے کینجھر جھیل جانے والی ایک مسافر بس تیز رفتاری کے باعث حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 20 سے 25 افراد زخمی ہو گئے۔

حادثے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بس تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر سڑک پر الٹ گئی۔ واقعے کے بعد زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

سوشل میڈیا صارفین نے واقعے پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اور تیز رفتاری کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ ایک صارف سیدہ زہرہ نے کہا کہ ڈرائیور کو سخت سزا دی جانی چاہیے تاکہ آئندہ ایسے حادثات سے بچا جا سکے۔

ایک سوشل میڈیا صارف نے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے ڈرائیورز کے لائسنس منسوخ کیے جانے چاہئیں اور ان کے خلاف اقدامِ قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جانا چاہیے کیونکہ یہ اپنی اور دوسروں کی جان کو شدید خطرے میں ڈال دیتے ہیں۔

حسیب الٰہی لکھتے ہیں کہ کبھی تیز رفتاری، کبھی لاپرواہی، یوں لگتا ہے جیسے کچھ ڈرائیوروں کو گاڑی چلانے کی مہارت ہی حاصل نہیں۔ آخر کب تک قیمتی جانیں اسی طرح ضائع ہوتی رہیں گی؟

پولیس کے مطابق واقعے کی باقاعدہ تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp