پہلا ٹی20 : پاکستان ویمن ٹیم نے یکطرفہ مقابلے بعد زمبابوے کو 153 رنز سے شکست دے دی

منگل 12 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان ویمنز ٹیم نے زمبابوے کو پہلے ٹی 20 میں 153رنز سے شکست دے دی ہے۔

نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے پہلے ٹی20 انٹرنیشنل میں پاکستان ویمن ٹیم نے زمبابوے کو 153 رنز کے بڑے مارجن سے عبرتناک شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک ویمنز نے مینز ٹیم کو پیچھے چھوڑ دیا، ٹی 20 میچ میں 237 رنزکا ہائیسٹ ٹوٹل

عائشہ ظفر کی ناقابلِ شکست سنچری اور کپتان فاطمہ ثنا کی تباہ کن باؤلنگ کی بدولت میچ مکمل طور پر یکطرفہ ثابت ہوا۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو کہ درست ثابت ہوا۔ اوپنر عائشہ ظفر نے زمبابوین باؤلرز کی ایک نہ چلنے دی اور محض 47 گیندوں پر 15 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 102 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔

ان کا بھرپور ساتھ عالیہ ریاض نے دیا جنہوں نے صرف 23 گیندوں پر 48 رنز بٹورے۔ گل فیروزہ کے 37 رنز کی بدولت پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر 237 رنز کا پہاڑ جیسا مجموعہ کھڑا کیا۔

238 رنز کے تعاقب میں زمبابوے کی بیٹنگ لائن شروع سے ہی لڑکھڑا گئی اور پوری ٹیم 18.2 اوورز میں صرف 84 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی۔ مہمان ٹیم کی جانب سے نتاشا مٹومبا 24 رنز بنا کر نمایاں رہیں، جبکہ 6 کھلاڑی دہائی کا ہندسہ بھی پار نہ کر سکے۔

پاکستان کی جانب سے کپتان فاطمہ ثناء نے عمدہ اسپیل کرتے ہوئے 3 اوورز میں صرف 7 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ سعدیہ اقبال اور نتالیہ پرویز نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ رمیین شمیم نے ایک وکٹ حاصل کی۔

عائشہ ظفر کو ان کی شاندار سنچری پر میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ سیریز کا دوسرا میچ 14 مئی کو اسی میدان پر کھیلا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی