آئندہ بجٹ میں کمزور طبقات کو ریلیف فراہم کیا جائے، صدر مملکت آصف زرداری کی ہدایت

منگل 12 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صدر مملکت آصف زرداری نے ہدایت کی ہے کہ آئندہ بجٹ میں کمزور طبقات کو ریلیف فراہم کیا جائے۔

صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی زیرِ صدارت ایوانِ صدر میں آئندہ مالی سال کے بجٹ سے متعلق اہم مشاورتی اجلاس ہوا ہے۔

اجلاس میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب، ممبر قومی اسمبلی سید نوید قمر، سینیٹر شیری رحمان، سینیٹر سلیم مانڈوی والا، ڈاکٹر عاصم حسین، ڈاکٹر توقیر شاہ اورسیکریٹری خزانہ نے شرکت کی۔

اجلاس میں ملک کی مجموعی معاشی صورتحال، ترقیاتی ترجیحات اور عوامی بہبود سے متعلق مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

صدرِمملکت آصف زرداری نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں عوامی فلاح، معاشی استحکام اور کمزور طبقات کو ریلیف کی فراہمی پر زور دیا۔

واضح رہے کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ جون کے مہینے میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp