ویرات کوہلی پر الزامات لگانے کے لیے رقم کی پیشکش ہوئی، خاتون انفلوئنسر کا دعویٰ

بدھ 13 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئی پی ایل 2026 کے دوران ویرات کوہلی سے منسوب انسٹاگرام تنازع ایک نئے موڑ میں داخل ہو گیا ہے جب جرمن انفلوئنسر لزلاز نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں مبینہ طور پر کچھ صحافیوں کی جانب سے کوہلی کے خلاف جھوٹے بیانات دینے اور ان پر الزامات عائد کرنے کے لیے مالی پیشکش کی گئی۔

انفلوئنسر نے کہا کہ انہوں نے اس پیشکش کو مسترد کر دیا کیونکہ وہ کسی بھی صورت میں شہرت یا پیسے کے لیے کسی کھلاڑی کی ساکھ کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتیں۔

یہ بھی پڑھیں: ویرات کوہلی کا جرمن وی لاگر کی پوسٹ پر لائک، پھر ریموو، خاتون انفلوئنسر کا ردعمل سامنے آگیا

انہوں نے کہا کہ مجھے ویرات کوہلی کے خلاف غلط باتیں کہنے اور جھوٹے الزامات لگانے کے لیے پیسے کی پیشکش کی گئی لیکن میں نے انکار کر دیا۔ میں ایسا کبھی نہیں کر سکتی۔

لزلاز کے مطابق انہیں اس تنازع کا علم اس وقت ہوا جب ان کے فون پر مسلسل کالز اور پیغامات آنے لگے جبکہ ابتدا میں وہ اس معاملے سے مکمل طور پر لاعلم تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: ویرات کوہلی کا جرمن وی لاگر کی پوسٹ پر لائک، پھر ریموو، یہ خاتون کون ہیں؟

واضح رہے کہ یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب ویرات کوہلی کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے مبینہ طور پر لزلاز کی ایک پرانی پوسٹ کو ’لائیک‘ کیا گیا۔ چونکہ کوہلی اس انفلوئنسر کو فالو نہیں کرتے اس لیے اس واقعے نے سوشل میڈیا پر فوری ہلچل مچا دی اور قیاس آرائیوں، میمز اور تبصروں کا طوفان آ گیا۔ بعد ازاں صارفین نے اس واقعے کو سابقہ انسٹاگرام تنازع سے جوڑ دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

نواز شریف کا لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ، ترقیاتی کاموں اور تزئین و آرائش کا جائزہ

ایران جنگ میں نیا محاذ، ٹرمپ کا آبنائے ہرمز پر امریکی ملکیت کا دعویٰ، تہران کا سخت جواب

امریکی سینیٹر کوری بُوکر کا پاکستان کے کردار کا اعتراف، مشرقِ وسطیٰ میں امن کے لیے اہم قرار

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘