اسٹاک مارکیٹ شدید دباؤ میں، بینچ مارک انڈیکس میں نمایاں کمی

بدھ 13 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کے روز کاروبار کے دوران ابتدائی تیزی کے بعد سرمایہ کاروں کی جانب سے محتاط رویہ اختیار کیے جانے پر مارکیٹ دباؤ کا شکار رہی۔

 ابتدائی تیزی کے بعد مارکیٹ میں مندی کا رجحان غالب آ گیا، جہاں بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس میں دوپہر تک 785 سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

  یہ بھی پڑھیں: اسٹاک مارکیٹ بلند ترین سطح پر پہنچ کر مندی سے دوچار، کیا معیشت خطرے میں ہے؟

دوپہر 12 بجے تک کے ایس ای 100 انڈیکس 785.23 پوائنٹس یعنی 0.46 فیصد کمی کے ساتھ 168,130.99 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

ماہرین کے مطابق مالیاتی محاذ پر مثبت خبروں نے عالمی غیر یقینی صورتحال کے اثرات کو کاروبار کے ابتدائی لمحات میں کم کر دیا تھا اور جس کے باعث ٹریڈنگ فلور پر سبز رنگ چھایا رہا۔

آئی ایم ایف کی جانب سے 1.3 ارب ڈالر کی قسط موصول ہونے سے سرمایہ کاروں کا اعتماد مضبوط ہوا ہے جو اس کا ثبوت ہے کہ پاکستان کا معاشی استحکام پروگرام درست سمت میں آگے بڑھ رہا ہے۔

اسٹیٹ بینک نے بدھ کو تصدیق کی کہ اسے آئی ایم ایف کی جانب سے ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسیلٹی اور ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فیسیلٹی کے تحت تقریباً 1.3 ارب ڈالر موصول ہو گئے ہیں۔

گزشتہ روز یعنی منگل کو اسٹاک ایکسچینج میں شدید اتار چڑھاؤ اور مایوس کن کاروباری سرگرمیاں ریکارڈ کی گئیں۔

مزید پڑھیں: اسٹاک ایکسچینج میں مندی، انڈیکس میں 1200 سے زائد پوائنٹس کمی

جہاں مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی جغرافیائی کشیدگی اور امریکا-ایران مذاکرات کے مستقبل سے متعلق غیر یقینی صورتحال کے باعث سرمایہ کار محتاط رہے۔

نتیجتاً کے ایس ای 100 انڈیکس 1,590.09 پوائنٹس یعنی 0.93 فیصد کمی کے ساتھ 168,916.22 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

عالمی سطح پر بھی ایشیائی اسٹاک مارکیٹس بدھ کو دباؤ کا شکار رہیں، واشنگٹن اور تہران کے درمیان مذاکرات تعطل کا شکار ہیں۔

جبکہ امریکا میں توقعات سے زیادہ مہنگائی کے اعداد و شمار نے مشرق وسطیٰ تنازع کے معاشی اثرات سے متعلق خدشات کو مزید بڑھا دیا۔

ایم ایس سی آئی ایشیا پیسیفک انڈیکس میں 0.6 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ جنوبی کوریا کی مارکیٹ ابتدائی طور پر 3.2 فیصد تک گرنے کے بعد سنبھل گئی۔

جاپان کا نکی 225 انڈیکس 0.2 فیصد نیچے رہا جبکہ ایس اینڈ پی 500 فیوچرز میں بھی معمولی کمی دیکھی گئی۔

مزید پڑھیں: اسٹاک ایکسچینج پھر مندی کی لپیٹ میں، انڈیکس میں تقریباً 300 پوائنٹس کی کمی

ادھر مشرق وسطیٰ میں کشیدگی برقرار ہے، امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں ایران کے ساتھ جنگ ختم کرنے کے لیے چین کی مدد کی ضرورت نہیں ہوگی۔

برینٹ خام تیل کی قیمت میں 0.6 فیصد کمی کے بعد یہ 107.13 ڈالر فی بیرل پر آ گئی، تاہم فروری کے آخر سے تیل کی قیمتیں 100 ڈالر فی بیرل سے اوپر برقرار ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی آئی کی نجکاری کا عمل مکمل ہونا نئے دور کا آغاز، معاشی اصلاحات کا سلسلہ جاری رہے گا، وزیراعظم شہباز شریف

آزاد کشمیر: 2 کھرب 86 ارب روپے حجم کا بجٹ پیش، تنخواہوں اور پینشن میں 7 فیصد اضافہ

مائیکل جیکسن کی زندگی پر بننے والی فلم سپر ہِٹ ہوگئی، عالمی باکس آفس پر نیا ریکارڈ قائم

غروب آفتاب دیکھنا صحت کے لیے کیوں مفید ہے؟ نئی تحقیق میں دلچسپ فوائد سامنے آگئے

اڈیالہ جیل کی پریزن وین سے 14 قیدی فرار، 4 کو دوبارہ پکڑ لیا گیا

ویڈیو

کروڑوں کی گاڑی میں آم فروخت کرنے والا تعلیم یافتہ نوجوان

شوق کی کوئی قیمت نہیں، کوئٹہ کے نوجوان نے چھت کو گلستاں میں تبدیل کردیا

آزاد کشمیر انتخابات: مسلم لیگ ن انتخابی مہم کا آغاز کرکے دیگر سیاسی جماعتوں پر بازی لے گئی

کالم / تجزیہ

جس کے ذکر سے پہلے پلکیں اشکوں سے وضو کرتی ہیں

اردو کے مہان ادیبوں کی پسندیدہ ہیروئن

دوست احباب ’کرائے‘ پر دستیاب ہیں