کابل حکومت بھارت کی پراکسی بن چکی، دہشتگردوں کی پشت پناہی بند نہ کی گئی تو جنگ ہوگی، وزیر دفاع خواجہ آصف

بدھ 13 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ کابل حکومت بھارت کی پراکسی بن چکی ہے اور وہ سرحد پار دہشتگردی کے حوالے سے پاکستان کو کوئی ٹھوس یقین دہانی کرانے پر آمادہ نہیں۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ کابل ہمیں دہشتگردی روکنے کی کوئی ضمانت نہیں دے رہا، افغان حکام صرف زبانی یقین دہانیاں کراتے ہیں اور تحریری ضمانت دینے کے لیے تیار نہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان افغانستان کی ہر ممکن مدد کے لیے تیار ہے: اسحاق ڈار کا افغان وزیر خارجہ کو ٹیلیفون

انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہاکہ اگر انہوں نے دہشتگردوں کی پشت پناہی بند نہ کی تو جنگ ہوگی۔ ’ان کے مطابق پاکستان نے قطر، سعودی عرب اور ترکیہ کی شمولیت سے مذاکرات کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کی کوشش کی۔‘

وزیر دفاع نے کہاکہ خیبر پختونخوا حکومت نے ایک طویل عرصے تک سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے میں وفاقی حکومت کے ساتھ تعاون نہیں کیا، تاہم اب تعاون میں بہتری آئی ہے۔

تقریر کے دوران اپوزیشن ارکان نے نعرے بازی کی اور کارروائی میں مداخلت کی۔ خواجہ آصف نے پاکستان کی مسلح افواج کی قربانیوں کو سراہا۔

وزیر دفاع نے کہاکہ ہماری مسلح افواج غیر مشروط قربانیاں دے رہی ہیں، سرحد پر جان قربان کرنے والا ہر شہری پاکستان کی شناخت کی نمائندگی کرتا ہے۔

واضح رہے کہ حالیہ برسوں میں دونوں ہمسایہ ممالک کے تعلقات میں شدید تناؤ آیا ہے کیونکہ پاکستان مسلسل طالبان پر زور دیتا رہا ہے کہ افغان سرزمین کو اسلام آباد کے خلاف دہشتگردی کے لیے استعمال نہ ہونے دیا جائے، تاہم یہ وعدہ اب تک پورا نہیں کیا گیا۔

اگرچہ دوست ممالک نے کشیدگی کم کرنے کی کوششیں کیں، تاہم پاکستان نے واضح کیا ہے کہ وہ اپنے عوام کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا اور بار بار اس بات پر زور دیا ہے کہ طالبان حکومت عسکریت پسندی کی حمایت نہ کرے۔

مزید پڑھیں:  افغانستان میں کسی یونیورسٹی کو نشانہ نہیں بنایا، پاکستان نے من گھڑت پراپیگنڈے کو مسترد کردیا

گزشتہ سال ترکیہ اور قطر کی جانب سے جنگ بندی کرانے کی کوششوں سے وقتی طور پر کشیدگی میں کمی آئی تھی، تاہم اسلام آباد اور کابل کے درمیان کوئی دیرپا معاہدہ نہیں ہو سکا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کل 6 جولائی سے ملک بھر میں موسلا دھار بارشیں، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

معرکہ حق میں پاکستان سے شکست کے بعد مودی بوکھلاہٹ کا شکار، پروپیگنڈے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا، خواجہ آصف

سمندر کی گہرائیوں میں چھپے راز، سائنسدانوں نے گھوسٹ شارک کی نئی نسل دریافت کر لی

راستوں کی تلاش کے بعد گوگل میپس میں کھانا منگوانے کا فیچر متعارف کرائے جانے کی تیاریاں

پاکستان کو اب معرکہ معیشت جیتنا ہے، احسن اقبال کی امریکا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو سرمایہ کاری کی دعوت

ویڈیو

پاکستان اور ترکیہ معاشی شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جائیں گے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار

’بھارت نے پانی روکا تو پاکستان بھارت کی لائف لائن بند کر دے گا‘

’مریم کی دستک‘ ایپ کیا ہے اور اس کے ساتھ کتنے ادارے منسلک ہیں؟

کالم / تجزیہ

ریڈیو کا روشن باب: بھائی لال اور اوم پرکاش

بریسٹ کینسر: خوف نہیں، آگاہی کی ضرورت

بھارتی آبی دہشتگردی کا پاکستان کیسے جواب دے؟